۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
News ID: 398713
8 مئی 2024 - 09:39
استهلال

حوزہ/ ماہ ذی القعدہ قمری سال کا گیارہواں مہینہ ہے، اسے ماہ امام علی رضا علیہ السلام بھی کہتے ہیں۔ ماہ ذی القعدہ سال کے ان چار حرام مہینوں میں سے ایک ہے جنمیں جنگ کرنا حرام  ہے۔ دور جاہلیت میں کفار و مشرکین بھی اس مہینہ میں جنگ روک دیتے تھے، قعود یعنی بیٹھنا ، چونکہ اس ماہ میں جنگ سے بیٹھ جاتے تھے اس لئے اسے ذو القعدہ کہتے ہیں ۔ یہ پورا مہینہ اور ماہ ذی الحجہ کے دس دن یعنی چالیس دن کلیم خدا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہ طور پر بسر کئے۔

تحریر: مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ نیوز ایجنسی| ماہ ذی القعدہ قمری سال کا گیارہواں مہینہ ہے، اسے ماہ امام علی رضا علیہ السلام بھی کہتے ہیں۔ ماہ ذی القعدہ سال کے ان چار حرام مہینوں میں سے ایک ہے جنمیں جنگ کرنا حرام ہے۔ دور جاہلیت میں کفار و مشرکین بھی اس مہینہ میں جنگ روک دیتے تھے، قعود یعنی بیٹھنا ، چونکہ اس ماہ میں جنگ سے بیٹھ جاتے تھے اس لئے اسے ذو القعدہ کہتے ہیں ۔ یہ پورا مہینہ اور ماہ ذی الحجہ کے دس دن یعنی چالیس دن کلیم خدا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہ طور پر بسر کئے۔

ماہ ذی القعدہ عبادت و اطاعت اور توبہ و استغفار کا مہینہ ہے۔ اتوار کے دن ، پندرہویں تاریخ ، تیئسویں اور پچیسویں تاریخ کے مخصوص اعمال ہیں۔

ماہ ذی القعدہ کی مناسبتیں مندرجہ ذیل ہیں۔

یکم ذی القعدہ
1۔ وفات محسن اسلام حضرت ابوطالب علیہ السلام (ایک روایت) سن 10 بعثت
2۔ غزوہ بنی قینقاع کا اختتام۔ (مدینہ منورہ کے یہودیوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پہلی جنگ) سن 2 ہجری
3۔ جنگ خندق کا اختتام ( ایک روایت) سن 5 ہجری
4۔ اشعث بن قیس خارجی ہلاک ہوا۔ سن 40 ہجری
5۔ حجاج بن یوسف نے مکہ مکرمہ کا محاصرہ کیا۔ سن 72 ہجری
6۔ ولادت کریمہ اہل بیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ (قم) سلام اللہ علیہا ۔ سن 173 ہجری

2 ذی القعدہ
1۔ وفات آیۃ اللہ محمد جواد انصاری ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1379 ہجری
چودہویں صدی ہجری کے عظیم شیعہ عالم، فقیہ، مجتہد ، عارف آیۃ اللہ محمد جواد انصاری ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ واجبات کے ساتھ ساتھ مستحبات کی بھی پابندی فرماتے، حرام کے ساتھ ساتھ مکروہات سے بھی پرہیز کرتے، مجتہد، مرجع تقلید تھے لیکن شرعی رقوم خمس وغیرہ استعمال نہیں فرماتے، گمنامی کی زندگی بسر کرتے، شاگردوں کی تربیت پر خاص توجہ دیتے، انکی کسی بھی طرح کی مدد سے پرہیز نہیں کرتے، حقوق الناس کی ادائیگی اور خدمت خلق پر خاص توجہ دیتے تھے۔

3 ذی القعدہ
1۔ شہادت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صدر رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1419 ہجری

4 ذی القعدہ
1۔ وفات آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شاہرودی رحمۃ اللہ علیہ۔ سن 1440 ہجری

5 ذی القعدہ
1۔ وفات سید ابن طاووس رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 664 ہجری
ساتویں صدی ہجری کے نامور شیعہ عالم، عارف ، فقیہ جمال العارفین رضی الدین ابوالقاسم سید علی بن موسیٰ بن جعفر بن طاووس المعروف بہ سید ابن طاووس رحمۃ اللہ علیہ کی تالیفات و تصنیفات کی طویل فہرست ہے ، جنمیں سے دو کتابیں زیادہ مشہور ہیں ایک دعاؤں اور زیارتوں کا مجموعہ ‘‘اقبال الاعمال’’ ہے دوسری کتاب ‘‘اللهوف علی قتلی الطفوف’’ ہے جسمیں مدینہ سے امام حسین علیہ السلام کی روانگی سے لے کر اہل حرم کے مدینہ واپسی تک کے حالات بیان ہوئے ہیں، ماضی اور حال کے علماء نے اس کتاب لھوف کو معتبر جانا ہے اور خطباء و ذاکرین کو نصیحت بھی کی کہ وہ اس کتاب سے مصائب بیان کریں۔
2۔ ولادت علامہ سید محمد قلی موسوی رحمۃ اللہ علیہ (والد ماجد علامہ میر حامد حسین موسوی رحمۃ اللہ علیہ ) سن 1174 ہجری

6 ذی القعدہ
1۔ امام زادہ سید احمد بن موسیٰ بن جعفر علیہم السلام المعروف بہ شاہ چراغ ؑ (شیراز ایران) کی سالانہ یاد ۔
2۔ شہادت شہید آیۃ اللہ علی قدوسی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1401 ہجری

8 ذی القعدہ
1۔ ولادت مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد رضا گلپایگانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1316 ہجری
2۔ ولادت مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حکیم رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1354 ہجری

9 ذی القعدہ
1۔ سفیر حسینی حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام نے کوفہ سے امام حسین علیہ السلام کو خط بھیجا ۔ سن 60 ہجری
2۔ شہادت آیۃ اللہ سید مصطفیٰ خمینی رحمۃ اللہ علیہ (فرزند امام خمینی قدس سرہ) سن 1397 ہجری

10 ذی القعدہ
1۔ وفات فقیہ و محدث آیۃ اللہ محمد بن حسن بن زین‌الدین عاملی رحمۃ اللہ علیہ (شہید ثانیؒ کے پوتے) سن 1030 ہجری

11 ذی القعدہ
1۔ ولادت امام علی رضا علیہ السلام ۔ سن 148 ہجری
2۔ ولادت شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 336 ہجری

12 ذی القعدہ
1۔ وفات آیۃ اللہ سید مصطفیٰ خمینی رحمۃ اللہ علیہ (والد ماجد امام خمینی قدس سرہ) سن 1304 ہجری
2۔ شہادت شہید آیۃ اللہ سید اسد اللہ مدنی رحمۃ اللہ علیہ (امام جمعہ تبریز) سن 1401 ہجری

13 ذی القعدہ
1۔ بنی عباس کے خلاف شہید فخ جناب حسین بن علی بن حسن رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی قیادت میں علویوں کے قیام کا آغاز ۔ سن 169 ہجری
2۔ وفات علامہ میرزا محمد استرآبادی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1028 ہجری

14 ذی القعدہ
1۔ وفات علامہ محمد مہدی حائری مازندرانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ ( صاحب کتاب معالی السبطین) سن 1385 ہجری

15 ذی القعدہ
1۔ امین الاسلام علامہ فضل بن حسن طبرسی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر مجمع البیان کی تالیف مکمل کی۔ سن 536 ہجری
2۔ شہادت ملا محمد تقی برغانی رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ شہید ثالثؒ۔ سن 1263 ہجری
آپ نے منحرف افکار و فرق کی شدید مخالفت کی، صوفیت پر شدت سے تنقید کی، شیخ احمد احسائی سے مناظرہ کر کے اسے شکت دی ، بابیوں نے آپ پر اس وقت حملہ کر کے شہید کیا جب آپ مصلی پر مشغول عبادت تھے۔
3۔ ولادت مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ محمد حسین غروی نائینی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1276 ہجری
4۔ ولادت علامہ حسن علی نخودکی اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1279 ہجری
5۔ وفات ادیب، مدرس، شاعر عبدالجواد ادیب نیشابوری رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1344 ہجری
6۔ وفات علامہ شیخ راضی آل یاسین رحمۃ اللہ علیہ ۔ (صاحب کتاب صلح الحسنؑ) سن 1372 ہجری

16 ذی القعدہ
1۔ وفات مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ زین العابدین مازندرانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1309 ہجری

17 ذی القعدہ
1۔ وفات بانیٔ حوزہ علمیہ قم آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ عبدالکریم حائری رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1355 ہجری

18 ذی القعدہ
1۔ وفات آیۃ اللہ سید ابوالحسن انگجی تبریزی رحمۃاللہ علیہ ۔ سن 1357 ہجری
2۔ وفات آیۃ اللہ محمد حسین کاشف الغطاء رحمۃ اللہ علیہ (صاحب کتاب اصل الشیعہ و اصولہا)۔ سن 1373 ہجری

20 ذی القعدہ
1۔ وفات علامہ مفتی جعفر حسین رحمۃ اللہ علیہ (مترجم نہج البلاغہ و صحیفہ کاملہ، مولف سیرت امیرالمومنین علیہ السلام ) سن 1403 ہجری

23 ذی القعدہ
1۔ غزوہ بنی قریظہ۔ سن 4 یا 5 ہجری
2۔ شہادت امام علی رضا علیہ السلام سن 203 ہجری
3۔ امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا مخصوص دن

24 ذی القعدہ
1۔ وفات آیۃ اللہ محمد شریف مازندرانی شریف العلماء رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1246 ہجری
2۔ وفات آیۃ اللہ محمد صالح حائری مازندرانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1391 ہجری

25 ذی القعدہ
1۔ عید دحو الارض (اللہ نے اس دن زمین کا فرش بچھایا۔)
2۔ ولادت خلیل اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
3۔ امام علی رضا علیہ السلام نے مدینہ منورہ سے مرو(خراسان) کا سفر فرمایا۔ سن 200 ہجری
4۔ ولادت شیعہ عالم فقیہ ، مفکر مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد باقر صدر رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1353 ہجری

26 ذی القعدہ
1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےحجۃ الوداع کے لئے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی جانب سفر کیا۔ سن 10 ہجری

27 ذی القعدہ
1۔ وفات علامہ محمد محمدی اشتہاردی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1427 ہجری
ایران کے معروف شیعہ عالم علامہ محمد محمدی اشتہاردی رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف موضوعات پر تقریباً 150 جلد کتابیں تالیف فرمائی، آپ کی مشہور کتاب سوگنامہ آل محمد ؑ ہے جس کا اردو زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

28 ذی القعدہ
1۔ صلح حدیبیہ ۔ سن 6 ہجری
2۔ وفات آیۃ اللہ آقا ضیاء عراقی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1361 ہجری

29 ذی القعدہ
1۔ شہادت جواد الائمہ امام محمد تقی علیہ السلام سن 220 ہجری
2۔ شہادت ٹیپو سلطان ۔ سن 1213 ہجری
۳۔ ولادت صاحب تفسیر المیزان علامہ سید محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ ۔ سن 1321 ہجری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .