پیر 19 مئی 2025 - 16:11
معصومین (ع) کی رہنمائی میں گرمی سے تحفظ

حوزہ/ گرمی اپنے شباب پر ہے۔ کمزور اور بیمار افراد اس موسم کی شدت سے پریشان ہیں۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، تاکہ عوام صحت مند رہ سکیں اور گرمی کے اثرات سے محفوظ رہیں۔

تحریر: سید رضی زیدی پھندیڑوی

حوزہ نیوز ایجنسی| گرمی اپنے شباب پر ہے۔ کمزور اور بیمار افراد اس موسم کی شدت سے پریشان ہیں۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، تاکہ عوام صحت مند رہ سکیں اور گرمی کے اثرات سے محفوظ رہیں۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جس نے موسم گرما کو پیدا کیا ہے، وہی انسان کو بھی پیدا کرنے والا ہے۔ پس اگر اُس نے گرمی پیدا کی ہے تو اس سے بچنے کے ذرائع بھی ضرور عطا کیے ہوں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے گرمیوں میں ایسے پھل پیدا فرمائے ہیں جو انسانی جسم کو ٹھنڈک پہنچاتے اور موسم کی شدت سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اللہ نے انسان کی جسمانی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہر موسم کے لحاظ سے مختلف پھل پیدا کیے تاکہ انسان قدرتی اور صحت بخش زندگی گزار سکے۔

گرمیوں کے پھل نہ صرف لذیذ اور فرحت بخش ہوتے ہیں بلکہ پیاس بجھانے، جسم کو تروتازہ رکھنے اور مختلف بیماریوں سے بچانے میں بھی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ دینِ اسلام، خصوصاً اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات میں ان نعمتوں کے استعمال کی نہ صرف ترغیب دی گئی ہے بلکہ ان کے فوائد بھی بیان کیے گئے ہیں۔

ہم یہاں چند پھلوں کا ذکر معصومینؑ کے فرمودات کی روشنی میں پیش کر رہے ہیں، تاکہ ان اقوال پر عمل کرتے ہوئے موسمِ گرما میں صحت مند اور باطنی طور پر بھی پاکیزہ زندگی گزار سکیں:

۱۔ تربوز: تربوز گرمیوں کا سب سے مقبول اور مفید پھل ہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا اور حرارت کم کرتا ہے۔ امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: البِطِّيخُ على الريقِ يَغسِلُ البَطنَ غَسلاً، ويَذهَبُ بالبَصَرِ، ويُصَفِّي البَشرةَ (الکافی، ج 6، ص 360) تربوز خالی پیٹ کھانا پیٹ کو صاف کرتا ہے، بینائی کو جِلا دیتا ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔

۲۔ خیار اور ککڑی: یہ دونوں پھل جسم کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں۔ ان کے استعمال سے معدہ ہلکا رہتا ہے اور پیاس کی شدت کم ہوتی ہے۔ امام صادقؑ فرماتے ہیں: الخِيارُ يُبرِّدُ الكَبِدَ، ويُصفِّي المَعِدَةَ (مکارم الأخلاق، ص 176)خیار جگر کو ٹھنڈا کرتا ہے اور معدہ کو صاف کرتا ہے۔

۳۔ انگور: انگور قرآن کریم میں "رزقاً للعباد" کے طور پر ذکر ہوا ہے۔ یہ نہایت طاقتور، توانائی بخش اور دل و دماغ کو فرحت بخشنے والا پھل ہے۔ رسول اکرمؐ فرماتے ہیں: عَلَيكُم بالعِنَبِ فإنّه يُذهِبُ التّعبَ، ويَشُدُّ العَصَبَ، ويُقوِّي القَلبَ۔(طبّ النبی، ص 128) نگور کھایا کرو، یہ تھکن دور کرتا ہے، پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اور دل کو تقویت دیتا ہے۔

۴۔ انار: آئمہ معصومین علیہم السلام نے انار کو خاص اہمیت دی ہے۔ یہ خون صاف کرنے اور دل کو تازگی دینے والا پھل ہے۔

امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

مَن أكَلَ رُمّانةً أَمْرَضَ الشّيطانَ في قَلبِهِ أربَعينَ يوماً(عیون أخبار الرضا، ج 2، ص 30) جو شخص ایک انار کھاتا ہے، اس کے دل میں شیطان چالیس دن تک بیمار رہتا ہے۔

۵۔ کھجور: اگرچہ کھجور گرم مزاج پھل ہے، مگر بعض اقسام موسم گرما میں بھی فائدہ مند ہیں، خاص طور پر افطار کے وقت۔ حضرت علیؑ فرماتے ہیں: التّمرُ فاكِهَةٌ، وَطَعامٌ، وَحَلوى(الخصال، ص 619)

"کھجور پھل بھی ہے، غذا بھی ہے اور مٹھائی بھی۔

اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ موسمی پھل صرف لذت اور ذائقہ کے لیے نہیں بلکہ جسمانی صحت، روحانی طہارت اور شیطانی اثرات سے حفاظت کا ذریعہ بھی ہیں۔ اگر ان پھلوں کو اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ قدرتی دوا بھی ہیں اور سنت اہل بیتؑ پر عمل کا ذریعہ بھی۔

خداوند کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں موسم گرما کے نقصانات سے محفوظ رکھے، ہمیں ان نعمتوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور دوزخ کی گرمی سے پناہ دے۔آمین، والحمدللہ رب العالمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • میثم نقوی امروہوی IN 05:09 - 2025/05/20
    بہت عمدہ معلومات جس سے اہلبیت علیہم السلام کی معرفت میں اضافہ ہو حوزہ نیوز کی اچھی خدمات ہیں اور صاحب قلم رضی زیدی صاحب ہمارے علاقہ کی عظیم شخصیت بن کے ابھر رہے ہیں اللہ سلامت رکھے آمین
  • احمد علی امروہوی IN 05:14 - 2025/05/20
    جزاک اللہِ اچھا مضمون ہے حوزہ نیوز کاشکریہ اللہ مولانا کو اور زور قلم دے ضلع امروہہ میں لکھنے والے اب نہیں رہے دو ہی لوگ ہیں بس مولانا شہوار صاحب اور مولانا رضی باقی میدان صاف ہے
  • ظفرالحسن کریمی IN 15:54 - 2025/05/20
    اللہ سلامت رکھے اور مزید زور قلم عطافرمائے آمین
  • زین الحسن زیدی IN 17:33 - 2025/05/20
    حوزہ نیوز پر اچھے اچھے قلم کاروں کے مضمون پڑھنے کو ملتے ہیں جس سے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اللہ اور زور قلم زیادہ کرے آمین
  • سلمان حیدر لکھیم پوری IN 17:35 - 2025/05/20
    بہت اچھی تدبیر ہے عمل کریں گے
  • Faiz hasan amlavi IN 19:17 - 2025/05/21
    Bohut malumati aartical he khuda salamat rakhe aameen
  • جاوید اختر IN 19:19 - 2025/05/21
    اسلامی بنیاد پر عمدہ معلومات 👍
  • غلام میثم IN 19:04 - 2025/05/25
    بہت اچھا مقالہ ہے زندہ باد خدا اور زور قلم عطافرمائے آمین
  • فیصل علیگڑھ یوپی IN 19:08 - 2025/05/25
    مجھے بہت اچھا لگا یہ مضمون پڑھ کر اسی طرح کے مضامین آتے رہیں تو ہم شکرگزار رہیں گے رضی صاحب سے اور حوزہ نیوز دونوں سے گزارش کریں گے یہ سلسلہ جاری رکھیں
  • ذرین فاطمہ IN 05:58 - 2025/06/01
    زبردست زنگی جینے کا طریقۂ سب کے لیے مفید