ہفتہ 8 مئی 2021 - 18:21
اے ماہ رمضان! تیری عطائیں یاد آئیں گی

حوزہ/ ماہ رمضان انہیں دنیا و آخرت میں نجات و کامیابی اور فوز و فلاح کی نوید سنا گیاجنہوں نے پورے مہینے قرب الہی کی لذتوں کو محسوس کیا اور رضائے الٰہی کی خاطر خدا اور اس کے رسول کے احکام پر کار بند تھے ہیں اور ہمیشہ رہنے والے ہیں اور ان افراد کا اس ماہ عظیم سے کیا تعلق؟! 

تحریر: مولانا تقی عباس رضوی 

حوزہ نیوز ایجنسی رحمتوں اور برکتوں کی نوید لانے والا توبہ و استغفار، اطاعت و عبادت اور بخشش و مغفرت کا یہ عظیم مہینہ جسکی روحانیت ہم سب محسوس کر رہے ہیں عنقریب کچھ دنوں میں ہم سے رخصت ہونے والا ہے۔

 جو قرآن کی بہار کا مہینہ تھا جو اسلام کا سب سے زیادہ قابلِ قدر اور مسلمان مومنوں کے لئے بہار کی حیثیت رکھتا تھا، جو آتش جہنم سے نجات کا ذریعہ اور روزے داروں کو دنیاوی آلائش سے پاک کرنے کا مہینہ تھا، یہ مہینہ مومنوں کو قرب الہی کی لذتوں سے نزدیک تر کرنے کا بہترین ذریعہ تھا، یہ مہینہ اللہ کے خاص بندوں کے رزق بڑھائے جانے کا مہینہ تھا جس کی جدائی بڑی شاق ہے، جس کے جانے کی کسک ہر صاحب ایمان کے دل میں باقی رہے گی۔

اے اولیاء الہی کی عید کے مہینے تجھ پر ہم روزہ داروں کا سلام 

اے خدا کے محترم مہینے تو ہم سے  رخصت ہونے والا ہے اور جلے نصیبوں نے نہ تو تیری تعظیم و توقیر کو درک کیا اور نہ ہی کما حقہ اپنے خدائے بزرگ و برتر کی عبادت و اطاعت کر سکے۔

سلام ہو تجھ پر اے اوقات میں سے بہترین ساتھی اور ایام و ساعات میں سے بہترین مہینے۔

 سلام ہو تجھ پر اے وہ ماہ مبارک جس میں آرزوئیں قریب تر ہوگئیں اور اعمال کے صحیفہ منتشر ہوگئے۔

سلا م ہو تجھ پر اے وہ ہمنشین جو رہا تو اس کی منزلت عظیم رہی اور چلا گیا تو اس کے فراق نے رنجیدہ بنا دیا۔ 

کرب آنکھوں سے عیاں دل میں کسک باقی ہے 
تیرے جانے کی خلش آج تلک باقی ہے

یقیناً!شھر ضيافۃ اللہ، اللہ کی مہمان نوازی کا یہ مہینہ ہم سے رخصت تو ہوا مگر! ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری کے ذریعے اللہ کا قرب پا لینے کا درس دے گیا۔

 نزول قرآن اور روزے رکھنے کے اس مبارک مہینہ جاتے جاتے امت اسلامیہ کے ہر فرد کو گناہ کی ممانعت اور نفس کو ہر حال میں پاکیزہ رکھنے کی تاکید کر گیا۔

نماز، دعا اور تلاوت قرآن کریم کا یہ مہینہ الوداع تو کہہ گیا مگر! ہمارے دامن مرادکو خود احتسابی ، یکجہتی ، صبر و برداشت، اخلاص، خشوع و خضوع کے ساتھ خدا کی اطاعت و عبادات کے در بے بہا سے بھر گیا۔

صبر و تحمل، ایثار و ہمدردی کا یہ عظیم الشان مہینہ ہم جدا تو ہوگیا مگر! ہمیں نماز باجماعت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی اس کی قدردانی، اس کا صحیح استعمال اور بیکار و فضول باتوں سے اجتناب کا گر سکھا گیا۔

عفو و رحمت کا یہ مہینہ جاتے جاتے ہمیں اپنے چھوٹوں پر شفقت و رحم کرنے اور اپنے بڑوں کے ساتھ ادب واِحترام سے پیش آنے کا درس دے گیا. نیز ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا سکھا گیا جو ہماری توجہ کے بہت زیادہ مستحق ہیں۔

ماہ رمضان انہیں دنیا و آخرت میں نجات و کامیابی اور فوز و فلاح کی نوید سنا گیاجنہوں نے پورے مہینے قرب الہی کی لذتوں کو محسوس کیا اور رضائے الٰہی کی خاطر خدا اور اس کے رسول کے احکام پر کار بند تھے ہیں اور ہمیشہ رہنے والے ہیں اور ان افراد کا اس ماہ عظیم سے کیا تعلق؟۔

 جسے یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ ماہ مبارک رمضان کب آیا اور کب گزر گیا، کیوں آیا اور کیوں گزر گیا ایسے ہی لوگ خسارے میں تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اللہ کے اس محترم مہینہ نے جاتے جاتے یہ پیغام دے دیا کہ اگر کوئی بھی شخص میرے صفات سے متصف ہوجائے تو اس کا پورا سال ماہ رمضان اور سال کی ہر رات شب قدر جیسی ہوگی اور وہ ہمیشہ ضیافت الہی سے سرشار رہے گا۔

ماہ صیام اور ماہ قرآن رخصت ہوتے اپنے ان روزہ داروں اور قاریان قرآن کو جنہوں نے اللہ اور اس کے مہینے کی تعظیم میں گرمی کی حدت وشدت میں روزے کی محنت ومشقت برداشت کئے، بخشش و مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کی سند بشکل عید دے گیا کہ :

یہ خوشی ہے روزہ داروں کے لئے
روزے جو گئے ان کی رسید آئی ہے

 یہ عید کا انعام ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے اس ماہ مبارک کی بر کتوں ، رحمتوں کو سمیٹا، گناہوں کو بخشوایا، قیام اللیل کیا، دن کو روزے رکھے، سب سے قطع تعلق ہوکر اللہ سے تعلق کو مضبوط کیا،صبر و ایثار کو اپنایا ، مساجد کو آباد کیا، ، قرآن مجید کوسنا اور سنایا، اپنی جبینوں کو اللہ ربّ العزت کے حضور جھکایا، اپنی زندگیاں، شب روز، معاملات، معمولات، کاروبار، گھربار کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کا عہد کیا۔

عید الفطر ماہ رمضان کے ان روزوں کا انعام ، اور امت مسلمہ کے مسلمانوں کے لئے خوشیوں کی نوید ہے لہذا ہمیں احتیاط کا دامن تھامتے ہوئے اس دن دنیوی مکروفریب اور گناہوں سے مبرہ ہو کر آخرت کے بارے میں سوچے اور اس بات پر غور و فکر کرے کہ امسال ماہ رمضان میں اس نے کیا کھویا اور کیا پایا ہے*!نیزعید سعید کی خوشیوں کے مسرت لمحات میں ایسے تمام کام سے بچے جو شعائر اسلام کے منافی ہوں۔

آپ سبھی کو عید سعید فطر کی خوشیاں مبارک ہوں خداوندعالم ہمیں توفیق دے کہ اس بابرکت مہینے کے نور سے جو کسب فیض کیا ہے اس سے اپنی روزمرہ زندگی کی تاریکیوں کو مٹا سکیں اور اس کا صحیح حق ادا کر سکیں۔

اس بار کی عید اپنے پاکیزہ جذبوں کو گواہ بنا کر اس کے نام کریں جو ہمارے دلوں کی دھڑکن، دنیائے انسانی کا مسیحا آسمان ولایت و امامت کی بارہویں کڑی امام عصر علیہ السلام کے جن کے آنے کا انتظار ساری دنیا کو ہے۔

ہے انتظار مقدر تو انتظار کرو 
پر اپنے دل کی فضا کو بھی خوش گوار کرو 
تمہارے پیچھے لگی ہیں اداسیاں کب سے 
کسی پڑاؤ پر رک کر انہیں شکار کرو 

امام عصر علیہ السلام کا ظہور پر نور ہی موجودہ تمام مصائب و آلام کا مداوا قرار پائے گا۔
کروناوائرس جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہوکر جان و مال کو کھو دینے والے درد کے ماروں کی بس ایک ہی تمنا ہے :
اللّهمَّ عجل لولیک الفرج

  • اعجاز قرآن اور عدم تضاد

    قسط ۴:

    اعجاز قرآن اور عدم تضاد

    حوزہ/ قرآن کریم اپنی معجزنمائی پر ایک دلیل یہ بھی رکھتا ہے کہ اس کے اندر  تضاد و اختلاف نہیں  پاپا جاتا ، اس کا کہنا یہ ہے کہ اگر یہ کتاب   خدا کے علاوہ…

  • علم تربیت اور نوجوان

    علم تربیت اور نوجوان

    حوزہ/ گھر کے بڑے بزرگ ہمیشہ اپنے چھوٹوں کو اچھی سے اچھی تربیت دیتے ہیں بس اسکے اجر میں وہ ہم سے یہی چاہتے ہیں کہ یہ بڑا ہو کر خانوادہ کا نام روشن کرے اور…

  • قدس، یعنی قبلہ اول

    قدس، یعنی قبلہ اول

    حوزہ/ دنیا کے تمام مسلمانوں کا دوسرا حرم ہے یہ فلسطین ان لاکھوں مسلمانوں کی اصل سرزمین ہے جنہیں عالمی استکبار نے غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں سنہ 1948 میں اپنے…

  • ماہ خدا اور ہماری ذمہ داریاں

    ماہ خدا اور ہماری ذمہ داریاں

    حوزہ/ صرف روزہ رکھ لینا کمال نہیں ہے بلکہ وہ روحانی تبدیلی ہمارے اندر آنی چاہیئے کہ جو اللہ اس مہینے کی برکت سے چاہتا ہے، کمال اور امتیاز اس بات پر ہے…

  • ماہ ذیقعدہ؛ اس مہینے کی پچیس تاریخ فرش زمین بچھائے جانے کی با عظمت تاریخ ہے

    ماہ ذیقعدہ؛ اس مہینے کی پچیس تاریخ فرش زمین بچھائے جانے کی با عظمت تاریخ ہے

    حوزہ/ ماہ ذی القعدہ کی برکتیں بھی بے پناہ ہیں۔ اس مہینے کی پچیس تاریخ 'دحو الارض' (یعنی فرش زمین بچھائے جانے) ‏کا دن ہے، نیمہ ماہ ذی القعدہ کی شب بھی سال…

  • صہیونی ناجائز ریاست کے قیام کی تاریخی سازشیں اور راہ مقاومت و جہاد

    بمناسبت جمعۃ الوداع وعالمی یوم القدس:

    صہیونی ناجائز ریاست کے قیام کی تاریخی سازشیں اور راہ مقاومت و جہاد

    حوزہ/فلسطین انبیاء کی سرزمین، مسلمانوں کا قبلہ اول اور بیت المقدس بھی یہیں واقع ہے یہ ابتداء سے ہی فرزندان توحید کا مرکز رہا ہے اور صدر اسلام سے مسلمانوں …

  • تحریف سے محفوظ کتاب آسمانی

    تحریف سے محفوظ کتاب آسمانی

    حوزہ/ کتب آسمانی میں دو طرح کی تحریف ممکن ہے ایک تحریف لفظی اور دوسرا تحریف معنوی۔ تحریف لفظی سے مراد آسمانی کتابوں کی آیتوں اور عبارتوں میں کمی و بیشی…

  • بیت المقدس ہمارا ہے

    بیت المقدس ہمارا ہے

    حوزہ/ ہماری غیرت اس بات کو قبول نہیں کرتی کہ ہمارا قبلۂ اوّل دشمن کے زیر تسلط رہے۔ ہم اپنی عبادتگاہ کو دشمن کے چنگل سے نکال کر دم لیں گے کیونکہ ہم بیت…

  • شب عید

    شب عید

    حوزہ/ ہم شب عید اپنے گناہوں اور کوتاہیئوں کا اعتراف اور اقرار کرتے ہوئے خدا سے کہیں کہ میرے اللہ ہم نے جو کوتاہی کی ہے، غفلت کی ہے، سستی کی ہے، گناہ کیا…

  • ماہ مبارک رمضان کی آخری شب

    ماہ مبارک رمضان کی آخری شب

    حوزہ/ خداوند عالم ماہ مبارک رمضان کی ہر رات افطار کے وقت ستر ہزار ہزار لوگوں کو جہنم سے نجات دیتا ہے جو جہنم کے مستحق ہیں، اور جتنا پورے مہینہ جہنم سے…

  • روزہ خودسازی، اخلاق اور تہذیب نفس کے لیے روحانی آمادگی کی بہترین مشق ہے

    حجت الاسلام والمسلمین عرفانی:

    روزہ خودسازی، اخلاق اور تہذیب نفس کے لیے روحانی آمادگی کی بہترین مشق ہے

    حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا: روزہ مقاومت اور روحانی آمادگی کی مشق ہے جو خودسازی اخلاق اور تہذیب نفس میں مددگار ہے لہٰذا ہمیں اس ضیافتِ الٰہی…

  • مسئلہ قدس و دو عظیم رہنما

    مسئلہ قدس و دو عظیم رہنما

    حوزہ/ امام خمینی کا ایک تاریخی کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے قدس اور مسئلہ فلسطین کو پوری امت اسلامیہ سے مربوط کر کے پوری دنیا کی توجہ قدس کی طرف مبذول کرائی۔…

  • اے ماہ رمضان ذرا آہستہ چل! 

    اے ماہ رمضان ذرا آہستہ چل! 

    حوزہ/ ہر سال یونہی تو ہوتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کی عام مصروفیات سے ہٹ کر روزہ رکھ کر عبادات خدا، نفس کے تزکیے اور روح کے مطالبے کے تقاضے کی ادائیگی کا پروگرام…

  • استقبال ماہ محرم

    استقبال ماہ محرم

    حوزہ/ اس سال اختلافی باتوں سے پرہیز کریں گے اور دوسروں کو بھی مجلس امام حسینؑ میں آنے کی دعوت دیں گے۔اس سال منبروں سے کسی کی توہین نہیں کریں گے۔

  • رجب کے آخری لمحات میں بہترین عمل

    رجب کے آخری لمحات میں بہترین عمل

    حوزہ/ رجب کا مہینہ ہر دور اور ہر زمانے میں بہت ہی قدر و منزلت کا حامل رہا ہے۔ اس مہینے میں اولیائے خدا نے خدا سے اپنا تعلق مضبوط کیا۔ لیکن ہم نے کیا کیا؟…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha