پیر 22 دسمبر 2025 - 19:31
ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند

حوزہ/ نمائندۂ جامعۃالمصطفیٰؐ ہند حجت‌الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی نے ہندوستان کے بعض حوزاتِ علمیہ کے طلبہ سے آن لائن درسِ اخلاق میں خطاب کرتے ہوئے قرآن کی روشنی میں استغفار اور توبہ کے مفہوم اور ان کی عملی اہمیت کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندۂ جامعۃالمصطفیٰؐ ہند حجت‌الاسلام و المسلمین سید کمال حسینی نے ہندوستان کے بعض حوزاتِ علمیہ کے طلبہ سے آن لائن درسِ اخلاق میں خطاب کرتے ہوئے قرآن کی روشنی میں استغفار اور توبہ کے مفاہیم اور ان کے عملی اثرات پر گفتگو کی۔

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
طالبات جامعہ خدیجۃ الکبریٰ سیتاپور کی درس اخلاق میں شرکت

حجت‌الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی نے سورۂ ہود کی مختلف آیات کا حوالہ دیتے ہوئے استغفار اور توبہ کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آیت «وَأَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ» کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں استغفار اور توبہ کا ذکر باہم مربوط انداز میں آیا ہے۔

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
طلاب جامعہ ابو طالب سیتاپور درس اخلاق میں شرکت کرتے ہوئے

انہوں نے وضاحت کی کہ مفسرین کے درمیان اس موضوع پر دو نظریات پائے جاتے ہیں۔ بعض کے نزدیک استغفار اور توبہ ایک ہی مفہوم رکھتے ہیں، جبکہ دیگر مفسرین ان دونوں کے درمیان واضح فرق کے قائل ہیں۔ اس سلسلے میں شیعہ مفسرین کے نقطۂ نظر کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ استغفار گناہ کے راستے کو چھوڑنے کا نام ہے، جبکہ توبہ شعوری طور پر اللہ کی طرف رجوع اور روحانی ترقی کی جانب قدم بڑھانے کو کہتے ہیں۔

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند

انہوں نے نماز میں دو سجدوں کے درمیان پڑھی جانے والی دعا «اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہ» کو اسی مفہوم کی عملی مثال قرار دیا۔ انہوں نے تعمیر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ استغفار پرانی اور خراب عمارت کو گرانے کے مترادف ہے اور توبہ نئی عمارت کی تعمیر کی مانند ہے، جس کے ذریعے انسان اپنی روحانی زندگی کی اصلاح کرتا ہے۔

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
حوزہ علمیہ جامعۃ باب العلم جموں و کشمیر

انہوں نے لباس کی مثال کے ذریعے بتایا کہ انسان یا تو گناہ کا لباس پہنتا ہے یا تقویٰ کا۔ قرآن کے ارشاد «وَلِبَاسُ التَّقْوَىٰ ذَٰلِكَ خَيْرٌ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ استغفار گناہ کے لباس کو اتارنے اور توبہ تقویٰ کا لباس پہننے کا نام ہے۔

درس کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ استغفار نیابت کے ساتھ ممکن ہے، مگر توبہ ہر انسان کو خود کرنی ہوتی ہے۔ انہوں نے مؤمن کے اخلاقی رویّے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے ساتھ درگزر، نرمی اور خیرخواہی مؤمن کی پہچان ہے۔ امام جعفر صادقؑ کی روایت نقل کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے جامع دعا استغفار ہے اور قرآن میں اس کا کثرت سے ذکر آیا ہے۔

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
حوزہ علمیہ امام صادق علیه السلام واشی نیو ممبئی مہاراشٹرا

انہوں نے استغفار کو شیطان سے بیزاری اور توبہ کو رحمان سے وابستگی کا اعلان قرار دیا، اور استغفار کی مختلف اقسام کی وضاحت کی۔ اختتام پر حضرت مالک اشترؒ کے حلم و بردباری کا واقعہ بیان کیا گیا، جس سے عفو و درگزر اور خلوص کے ساتھ استغفار کی عملی مثال سامنے آتی ہے۔

آخر میں توبہ کی قبولیت سے متعلق ایک حکایت کے ذریعے اس حقیقت کو واضح کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ سچی توبہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور ان پر اپنی خاص رحمت نازل کرتا ہے۔

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
طالبات جامعۃ الزہراء تنظیم المکاتب لکھنؤ
ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
طلاب حوزہ علمیه غفرانمآب لکھنؤ

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
حوزة علمية امام سجاد (ع) میسور کرناٹک
ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
حوزہ علمیہ امام خمینی رہ احمدآباد گجرات

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
طلاب تنظیم المکاتب لکھنؤ

ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha