۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
News ID: 365765
13 فروری 2021 - 02:22
تقویم

حوزہ/تقویم حوزہ: ۱ رجب المرجب ۱۴۴۲۔ماہ رجب کی پہلی تاریخ کے شب و روز میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا مستحب ہونا۔ نوح علیہ السلام اور انکے اصحاب کا کشتی پر سوار ہونا۔

حوزہ نیوز ایجنسیl
 تقویم حوزہ:

سنیچر =شنبہ1 رجب 1442 13 فروری 2021
دینی اور اسلامی  مناسبتیں:
ولادت امام محمدباقر علیہ السلام " 57 ه.ق "
ماہ رجب کی پہلی تاریخ کے شب و روز میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا مستحب ہونا۔
 نوح علیہ السلام اور انکے اصحاب کا کشتی پر سوار ہونا۔

دینی اور اسلامی  احکام
مندرجہ ذیل امور کے لیے مبارک ہے:
خواستگاری اور عقد و ازدواج ۔
 تجارت اور لین دین۔.
 موٹر گاڑی کی خریداری کے لیے۔
 تعمیرات کے آغاز کے لیے۔
 کھیتی باڑی کے لیے۔
اُمراء و روءسا سے ملاقات کے لیے۔
 ولادت کے لیے مناسب اور پیدا ہونے والا بچہ مبارک اور روزی والا ہوگا۔ ان شاء الله۔
آج بیمار جلد شفا پائے گا۔ ان شاءالله
 سفر: سفر اچھا اور خیر وبرکت لیے ہوگا۔

 انعقاد نطفہ و مباشرت 
 آج مباشرت... مکروہ ہے، ممکن ہے کہ بچہ جن زده دنیا میں آئے۔
روایات کے مطابق، ماہِ قمری کے اس دن بال وغیرہ کٹوانا عمر میں کمی کا باعث ہے۔
 حجامت، خون دینا، فصد کھلوانا، ماہِ قمری کے اس دن رگوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

 تعبیر خواب:جو خواب شب یکشنبه میں دیکھا جائے اسکی تعبیر ایه 2 سوره مبارکه "بقره " ہے۔
الم . ذالک الکتاب لا ریب فیه هدی للمتقین...
اسکے مفہوم و معنی سے سمجھ میں آتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کو کوئی خوشخبری ملنے والی ہے جو اسکی خوشحالی کا باعث ہوگا۔ ان شاء اللہ۔
شنبہ، ناخن کاٹنے کے لیے مناسب نہیں ہے، اور روایات کے مطابق انگلیوں میں بیماری کا اندیشہ ہے۔
شنبہ نئے لباس سلوانے کے لیے مناسب نہیں ہے، اس دن سلایا گیا لباس جب تک بدن پر رہے گا مریضی اور بیماری ساتھ لگی رہے گی۔
 شنبے کو استخارے کا وقت: طلوع آفتاب سے ۱۰بجے تک اور اذان ظهر کے بعد سے ۱۶ عصر تک۔

 روز شنبه کا ذکر : یارب العالمین ۱۰۰ مرتبہ
 نماز صبح  کے بعد کا ذکر:۱۰۶۰ مرتبه #یاغنی؛ کہ جو غنی اور بے نیاز ہونے کا سبب ہے۔
 شنبے کا دن روایات کے مطابق منسوب ہے حضرت_رسول_اکرم_(ص) سے۔ بیان کیا گیا ہے کہ اپنے اچھے اور نیک کاموں کو اس دن آپ(ص) کی مقدس بارگاہ میں ہدیہ کیا جائے تاکہ اسکا ثواب دوچند ہوجائے۔
واللہ اعلم بالصواب

ترتیب و تنظیم: سید لیاقت علی

...........................

ماہِ ﺭﺟﺐ ﺍﻟﻤﺮﺟﺐ ﺣﺮﺍﻡ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ میں سے ایک ﻣﮩﯿﻨﮧ ﮨﮯ. ‏(ﺣﺮﺍﻡ ماہ؛ ﺭﺟﺐ ﺍﻟﻤﺮﺟﺐ، ﺫﯼ ﺍﻟﻘﻌﺪﺓ ﺍﻟﺤﺮﺍﻡ، ﺫﯼ ﺍﻟﺤﺠۃ ﺍﻟﺤﺮﺍﻡ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺮﻡ ﺍﻟﺤﺮﺍﻡ ﮨﯿﮟ‏)
ﺭﺟﺐ ﺍﻟﻤﺮﺟﺐ ﮐﺎ ﻣﮩﯿﻨﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻣﮩﯿﻨﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎ، ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺭﺣﻤﺖِ ﺍﻟﮩﯽ ﮐﮯ ﻧﺰﻭﻝ ﮐﺎ ﻣﮩﯿﻨﮧ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﮐﻮ "ﺭﺟﺐ ﺍﻻﺻﺐ" ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ "ﺻﺐ" ﺳﮯ ﻣﺮﺍﺩ ﮔﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺳﻨﮯ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ. روایات میں اس کی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے۔

فضیلت ماہِ رجب:
امام کاظمؑ فرماتے ہیں..
"رجب کا مہینہ، ایک عظیم مہینہ ہے، اس میں (اجروثواب) حسنات کئی گنا ہوتے ہیں اور گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ جو شخص رجب کے مہینہ میں ایک دن روزہ رکھے، جہنم کی آگ ایک سو سال تک دور ہوتی ہے اور جو تین دن روزہ رکھے، اس کے لیے بہشت واجب ہوتی ہے."(1)

امام کاظمؑ فرماتے ہیں:
"رجب بہشت میں ایک دریا کا نام ہے جو دودھ سے سفید تر اور شہد سے شیریں تر ہے۔ جو شخص رجب کے مہینہ میں ایک دن روزہ رکھے، خداوندمتعال اسے اس دریا کا پانی پلائے گا."(2)

ماہِ رجب کے اذکار وفضیلت:
●رسولِخداؐ نے فرماتے ہیں:
"جو شخص رجب کے مہینہ میں اس ذکر کو سو مرتبہ پڑھے..
"أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَتُوبُ إِلَيْهِ"
اور اس کے بعد کچھ راہ خدا میں دیدے، تو خداوندمتعال اسے رحمت و بخشش عطا کرے گا اور ۔ ۔ ۔ جب وہ قیامت کے دن خداوندمتعال سے ملاقات کرے گا، خداوندمتعال اس سے فرمائے گا؛ تم نے میری سلطنت کا اقرار کیا ہے، پس جو چاہتے ہو مانگو میں اسے قبول کروں گا اور میرے علاوہ کوئی تمھاری حاجتوں کو پورا نہیں کر سکتا ہے."(3)

●آنحضرتؐ نے ایک اور روایت میں فرماتے ہیں:
"جو شخص اس مہینہ میں ایک ہزار مرتبہ..
"َلا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"
پڑھے، خداوندمتعال اس کے نامہ اعمال میں ایک لا کھ اجر و ثواب لکھے گا و..."(4)

اس مہینہ کے اذکار و اوراد بکثرت ہیں، جو دعاؤں کی کتابوں میں درج ہیں، جن کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے.

اعمال ماہِ رجب:
●روزہ:
امام صادقؑ فرماتے ہیں:
حضرت نوحؑ رجب کی پہلی تاریخ کو کشتی میں سوار ہوئے اور اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ اس دن روزہ رکھیں اور فرمایا؛ جو شخص اس دن روزہ رکھے گا جہنم کی آگ ایک سال تک اس سے دور رہے گی اور جو شخص اس مہینہ میں سات دن روزے رکھےگا، اس پر جہنم کے سات دروازے بند ہوں گے اور آٹھ دن روزے رکھے تو بہشت کے آٹھ دروازے اس پر کھل جائیں گے اور جو شخص پندرہ دن روزے رکھے خداوندمتعال اس کی حاجتیں پوری کرے گا اور جو شخص اس سے زیادہ روزے رکھے خداوندمتعال اس کے لیے اس سے زیادہ عنایتیں کرے گا."(5)
رجب کے مہینہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت کے بارے میں بہت سی روایات  وارد ہوئی ہیں.

●غسل:
اس مہینہ کی پہلی شب، پندرھویں شب اور آخری شب میں غسل کرنا ہے.(6)

●نمازیں:
ماہ رجب کی پہلی شبِ جمعہ (لیلةالرغائب) کی نمازیں.(7)
تیرھویں شب، چودھویں شب اور پندرھویں شب (لیالی البیض) کی نمازیں.(8)

●عمرہ بجا لانا.(9)

●امام حسینؑ کی زیارت.(10)

●امام رضاؑ کی زیارت.(11)

●اس مہینہ کے مخصوص اعمال میں سے کچھ نمازیں ہیں جنہیں ہر شب میں پڑھا جاتا ہے ان کی کیفیت روایتوں میں ذکر کی گئی ہے.(12)

حوالہ جات:
1)صدوق، محمد بن علی، ثواب الأعمال، ص 53، انتشارات شریف رضی، قم، 1364ھ ش.
2)صدوق، محمد بن علی، ثواب الأعمال، ص 53، انتشارات شریف رضی، قم، 1364ھ ش.
3)حر عاملی، وسائل الشیعة، ج 10، ص 484، ح 13907، مؤسسة آل البیت، قم، 1409ھ.
4)حر عاملی، وسائل الشیعة، ج 10، ص 484، ح 13908، مؤسسة آل البیت، قم، 1409ھ.
5)صدوق، محمد بن علی، ثواب الأعمال، ص 53، انتشارات شریف رضی، قم، 1364ھ ش.
6)وسائل الشیعة، ج 3، ص 334، باب 22.
7)وسائل الشیعة، ج 8، ص 98، باب 6.
8)وسائل الشیعة، ج 8، ص 24، باب 3.
9)وسائل الشیعة، ج 14، ص 300، باب 3.
10)وسائل الشیعة، ج 14، ص 465، باب 50.
11)وسائل الشیعة، ج 14، ص 565، باب 87.
12)ملاحظہ ہو:وسائل الشیعة، ج 8، باب 5، ص91.


 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .