۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے میں جناب سید عباس صالحی کو اطلاعات انسٹی ٹیوٹ اور اخبار میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور اس اخبار کا مدیر اعلی منصوب کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے میں جناب سید عباس صالحی کو اطلاعات انسٹی ٹیوٹ اور اخبار میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور اس اخبار کا مدیر اعلی منصوب کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے حکمنامے کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب سید عباس صالحی دامت توفیقاتہ؛

قدیمی اور دیرینہ اخبار اطلاعات، اسلامی جمہوری نظام میں ہمیشہ، نظام و انقلاب کے ایک ستون کا مظہر اور عزیز عوام کے ان طبقوں کا ترجمان رہا ہے جن کی باتیں زیادہ تر دوسری کسی بھی جگہ سے زیادہ اس اخبار میں دیکھی جاتی رہی ہیں۔ ان انٹلیکچوئلز کے درمیان جو انقلاب اور اسلامی نظام پر ٹھوس عقیدے میں مشترک ہیں، نظریات اور سیاسی رجحانات کا مختلف ہونا، اس خصوصیت کے حامل اخبار کو مفید اور شاید ضروری بنا رہا تھا اور اس وقت بھی ایسا ہی ہے۔ انقلابی اور پسندیدہ صفات کے حامل برادر مرحوم حجۃ الاسلام دعائي نے، جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی جانب سے اس اخبار میں نمائندگي کے شرف کے علاوہ حقیر کی جانب سے برسوں تک یہ ذمہ داری نبھاتے رہے، احسن طریقے سے مذکورہ موقف کا لحاظ کیا تھا۔ اب ان کے انتقال پرملال کے بعد آپ، اپنے درخشاں علمی، مجاہدتی اور انقلابی ماضی اور اسی طرح اسلامی جمہوری نظام میں اہم ذمہ داریاں نبھا کر، اس مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مناسب افراد میں سرفہرست ہیں۔ لہذا میں آپ کو اطلاعات انسٹی ٹیوٹ اور اخبار میں اپنا نمائندہ اور اس اخبار کا مدیر اعلی منصوب کرتا ہوں اور خداوند عالم سے آپ کے لیے توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
8 جون 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .