حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل 176 کے تحت ایک فرمان جاری کرکے جناب علی اکبر احمدیان کو قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں اپنا نمائندہ منصوب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا فرمان حسب ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب علی اکبر احمدیان کو قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سکریٹریئیٹ کا چیف منصوب کیا گيا ہے، اس کے مد نظر موصوف کو آئین کے آرٹیکل 176 کے تحت اس کونسل میں رہبر انقلاب کا نمائندہ منصوب کرتا ہوں۔ اس عہدے پر رہتے ہوئے جناب علی شمخانی کی جانب سے کئی سال تک انجام دی گئی ذمہ دارانہ اور مربوط کوششوں کا تشکر اور قدردانی کرتا ہوں۔ اللہ تعالی سے سب کی توفیقات کے لئے دعا گو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
22 مئی 2023
آپ کا تبصرہ