۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ حوزۃ الامام القائم حیدرآباد کے مدیر نے کہا کہ ہماری زندگی میں صرف تعلیم نہیں بلکہ تربیت بھی نہایت ضروری ہے ۔حوزات علمیہ کا یہی امتیاز ہے کہ وہاں صرف تعلیم نہیں دی جاتی بلکہ تربیت کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔اس لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت نہایت ضروری ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/ آج بروز 21 نومبر حوزۃ الامام القائم بخش خواہران و برادران کے اساتذہ کرام کی نشست عمل میں آئی ۔ جس میں حوزہ کے علمی وتربیتی پروگرام اور نصاب تعلیم کے تعلق سے گفتگو ہوئی ۔

حوزہ کے مدیر مولانا علی حیدر فرشتہ صاحب قبلہ نے اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی عظمت سے ہر کوئی واقف ہے ۔ اس وقت مسئلہ دینی تعلیم کو لوگوں تک پہونچانے کا ہے ۔ ہماری زندگی میں صرف تعلیم نہیں بلکہ تربیت بھی نہایت ضروری ہے ۔حوزات علمیہ کا یہی امتیاز ہے کہ وہاں صرف تعلیم نہیں دی جاتی بلکہ تربیت کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔اس لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت نہایت ضروری ہے ۔

اس کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیم و تربیت کے تعلق سے نہایت مفید مشورے بھی دیئے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .