۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ای مکتب

حوزہ/اب بچوں کو مکتب نہیں جانا بلکہ مکتب خود گھر تک پہنچ گیا، اب بچوں کو گھر بیٹھے دینی تعلیم دلوائیے وہ بھی اپنے پسندیدہ وقت پر۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دور حاضر میں اطفال ملت کی اسکولی اور دیگر مصروفیات کے مدنظر ادارہ تنظیم المکاتب نے یوم ولادت باب مدینۃالعلم حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے موقع پر لکھنؤ میں "ای مکتب" کا آغاز کیا۔

اس سلسلہ میں بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں افتتاحیہ جلسہ منعقد ہوا، جسکا آغاز تلاوت قرآن کریم سے قاری تقی جعفری نے کیا، جس کے بعد شعراے کرام نے بارگاہ مدینۃالعلم میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، بعدہ سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجۃالاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر قبلہ نے حضرت رسول اکرم صلی الہہ علیہ و آلہ کی مشہور حدیث انا مدینۃ العلم و علی بابھا  کی تشریح کرتے ہوے حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی علمی سیرت پر روشنی ڈالی اور ای مکتب کی ضرورت اور افادیت کو بیان کرتے ہوے فرمایا دیہاتوں سے شہروں کی جانب مومنین کی ہجرت اور اسکولی مصروفیات  وغیرہ  کے پیش نظر بچوں کا مکتب تک نہ پہنچ پانے کے سبب اشد ضرورت تھی کہ کوی راہ حل تلاش کی جاے تا کہ ہمارے بچے دینی تعلیم سے محروم نہ رہیں ، اسی لئے ای مکتب کا خیال آیا اور الحمدللہ و لہ الشکر آج یہ کام ہوگیا اب بچہ کو مکتب نہیں جانا بلکہ مکتب خود گھر تک پہنچ گیا ، اب بچوں کو گھر بیٹھے دینی تعلیم دلوائیے وہ بھی اپنے پسندیدہ وقت پر، اردو اور انگریزی بولنے والے اساتذہ کے ذریعہ اردو، قرآن کریم کے ساتھ دینیات یعنی عقائد، احکام ، تاریخ، سیرت و اخلاق کی تعلیم دی جاے گی، تا کہ تعلیم پانے والا بچہ ایک اچھا مسلمان اور انسان بن سکے، مومنین کرام سے گذارش ہے کہ ای مکتب میں اپنے بچوں کو داخلہ دلائیں تا کہ دیندار سماج تشکیل پا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • قوسین عباس نقوی IN 07:06 - 2020/03/13
    0 0
    ماشا اللہ