حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب میں چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے موجودہ حالات میں سیرت النبی (ص) کی روشنی میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طالبات کو معاشرے میں اپنے دینی، اخلاقی اور سماجی کردار کو مؤثر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

انہوں نے کہا: خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر طالبات میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

آخر میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی، کامیابی اور استحکام کے لیے دعا کی۔










آپ کا تبصرہ