جمعرات 3 ستمبر 2026 - 13:11
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مدرسہ الولایہ اسلام آباد میں اسلامی بینکاری کے عنوان پر سیشن کا انعقاد

حوزہ/چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین واپوزیشن لیڈر آف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے اسلامی بینکاری پر مالیاتی آگاہی اور شرعی ماہرین کا خصوصی سیشن میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بی ایس سی اسلام آباد کی جانب سے مدرسة الولایہ کے طلباء کے لیے مالیاتی آگاہی اور اسلامی بینکاری کے شرعی و پیشہ ورانہ پہلوؤں کے موضوع پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مدرسہ الولایہ اسلام آباد میں اسلامی بینکاری کے عنوان پر سیشن کا انعقاد

سیشن میں اسلامی اور روایتی بینکاری کے بنیادی اصول، ارتقاء اور دونوں کے درمیان اہم فرق کو اجاگر کیا گیا۔

پروگرام میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے ماہرین نے طلاب کو اسلامی بنکاری سے متعلق آگاہ کیا۔

سربراہ مدرسة الولایہ قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے اقدامات کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha