جمعہ 9 جنوری 2026 - 15:05
آئی ایس او کے سابق صدور کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات؛ اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدور کے فورم کے نمائندہ وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین علامہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدور کے فورم کے نمائندہ وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین علامہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آئی ایس او کے سابق صدور کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات؛ اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

ملاقات جامعہ الولایہ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ملاقات میں کوآرڈینیٹر فورم سید شوکت علی شیرازی، سابق مرکزی صدور علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ شبیر حسین بخاری، برادر یافث نوید ہاشمی، سید حسن زیدی، اطہر عمران، حسن عارف، فخر عباس نقوی، زاہد عباس، سید ناصر عباس شیرازی اور موجودہ مرکزی صدر سید امین شیرازی بھی شامل تھے۔

مجلسِ وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی معاونت وائس چیئرمین مجلس وحدت، مرکزی رکن نظارت آئی ایس او علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات، سابق مرکزی راہنما آئی ایس او پاکستان سید اسد عباس نقوی نے کی۔

وفد نے مشترکہ طور پر مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کردار اور علامہ راجہ ناصر عباس کے شجاعانہ رول کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آئی ایس او کے سابق صدور کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات؛ اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

وفد نے قومی جماعت کے اجتماعی سیاسی کردار کو شہید عارف حسین الحسینی کی روش و کردار کا تسلسل قرار دیا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی وحدت اسلامی کو بہترین نتیجہ قرار دیا۔

وفد نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ یہ مقدس راستہ ہے اور اس راستہ میں پیش آنے والی مشکلات کے لیے آمادگی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین مجلس وحدت المسلمین نے اس قومی سفر میں سابقین آئی ایس او کی کوششوں اور شہداء کے متعین کردہ خط پر گامزن آئی ایس او کی خدمات شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس او کے سابق صدور کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات؛ اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے خود کو سینیٹ میں اپنی موجودگی کے ذریعے پاکستان کے مظلوم عوام کی ترجمانی کے لیے ہر وقت آمادگی کا اظہار کیا اور باہمی ملاقاتوں کے تسلسل کے ذریعے شعور اور آگاہی کے سفر میں پیش رفت کی طرف متوجہ کیا۔

آخر میں وفد نے جامعہ کے تعلیمی منصوبوں کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ہنر کا شاہکار عمارتوں کا وزٹ کیا۔

آئی ایس او کے سابق صدور کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات؛ اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha