حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ مکتبِ علمائے اہلبیت پاکستان کے مرکزی مسئول امور مبلغین علامہ محمد علی ممتاز نے علامہ سید احمد رضوی کے ساتھ بلکسر، ٹبی سیداں اور چکوال کا دورہ کیا اور اس موقع پر دینیات سنٹرز، دینی مراکز اور مختلف مساجد میں مختلف پروگراموں کا انعقاد اور نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چکوال اور گرد ونواح کے مبلغین اور علماء و آئمہ جماعت و جمعہ کے لیے مدیریت مسجد تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان نے تنظیم سازی کے عنوان سے ضلع کوہاٹ، ہنگو اورکزئی میں بھی پروگرام کا انعقاد کیا؛ جس میں اراکین نے آزادانہ ووٹنگ کی، جس کے نتیجے درج ذیل صدور منتخب ہوئے:
مولانا ہدایت علی جعفری — ضلع ہنگو
مولانا صابر علی رجائی — ضلع کوہاٹ
مولانا طفیل عباس ہاشمی — ضلع اورکزئی
اس موقع پر علامہ سید ریاض حسین الحسینی نے ذمہ داران سے حلف لیا اور تقرب سے علامہ سید عبد الحسین الحسینی نے خطاب کیا۔










آپ کا تبصرہ