۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے ایران سے آئے وفد کی ملاقات

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے ایران سے آئے ہوئے وفد نے ملاقات اور اسلامک بینکنگ سسٹم کے متعلق گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ایران سے آئے ہوئے وفد نے ملاقات اور اسلامک بینکنگ سسٹم کے متعلق گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور وفد میں شامل افراد نے ان کے بھائی مرحوم مصدق حسین لاکھانی کی فاتحہ خوانی بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں ادیان و مذاہب یونیورسٹی ایران کے بانی و سرپرست حجت ‌الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب، ڈاکٹر شریفی، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر اسدی، محسن زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم و فنانس کے ذمہ داران مولانا مظہر عباس بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .