۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی دو روزہ دورہ پر بحرین پہنچ گئے / آیت اللہ سید عبد اللہ غریفی سے اہم ملاقات

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی دو روزہ دورہ پر بحرین پہنچ گئے، آیت اللہ سید عبداللہ غریفی سے اہم ملاقات بھی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، ممبر شرعیہ ایڈوائزی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ، الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ و فنانس کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورہ پر بحرین پہنچ گئے۔

انہوں نے اپنے دورہ بحرین کے دوران آیت اللہ سید عبد اللہ غریفی سے اہم ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

بعد ازاں مختلف عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے چیئرمین صاحب کا بحرین تشریف آوری پر شکریہ بھی ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ شبیر حسن میثمی اپنے دورہ بحرین کے دوران وہاں منعقدہ دوسری عالمی فنانس کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .