ہفتہ 25 جنوری 2025 - 21:43
علامہ شبیر حسن میثمی کی عالمی کانفرنس اسلامک فائنانس میں شرکت

علامہ شبیر حسن میثمی دو روزہ عالمی کانفرنس اسلامک فائنانس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ جہاں منہاج یونیورسٹی کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کیا۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پنجاب چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل، پاکستان ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی لاہور پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق وفد کے ہمراہ "دو روزہ عالمی اسلامک فائنانس کانفرنس" میں شرکت کے موقع پر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور کے ذمہ داران نے چیئرمین صاحب کا پرتپاک ریڈ کارپیٹ استقبال کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی عالمی کانفرنس اسلامک فائنانس میں شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha