اتوار 26 جنوری 2025 - 21:56
انجمنِ طلاب بلتستانیہ کی نئی کابینہ کا اجلاس

حوزہ/انجمنِ طلاب بلتستانیہ اسلام آباد کی نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ گزشتہ دنوں، یاسمین گارڈن پارک اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں نئی کابینہ کے تمام اراکین نے بھر پور شرکت کرکے بلند ہمت اور مضبوط عزم و جذبہ اور حوصلے کا اظہار کیا اور رواں سال اپنی اپنی ذمہ داریوں کو استقامت کے ساتھ احسن انداز میں نبھاتے ہوئے انجمن کو پہلے سے مستحکم و پائیدار بنانے کا فیصلہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ طلاب بلتستانیہ کے اجلاس کا آغاز کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت سینئر طالب علم جامعۃ الکوثر برادر حافظ محمد حسنین سلطانی نے حاصل کی، جس کے بعد نو منتخب میر کارواں جناب صدر محترم مولانا مظاہر مطہری نے نشست کا ایجنڈا پیش کیا۔

انجمن کے صدر نے ایجنڈے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد سمیت آنے والے دنوں میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں کے انتظامات کو شامل کیا۔

نشست میں موجود تمام نو منتخب اراکین کا تعارف کروایا اور فرداً فرداً رائے لی گئی، تمام اراکین نے اپنا اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، تاکہ مشکلات اور مسائل کا مل کر مقابلہ کریں اور ایک بہترین مثالی معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنائیں۔

نشست کے آخر میں نو منتخب صدر نے تمام اراکین کا وقت نکال کر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم اتحاد و اتفاق کے ساتھ اور خلوص سے کام نہیں کریں گے، تب تک ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، لہٰذا ضروری ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور صفوں کو مضبوط بنائیں، تاکہ مشکلات و مسائل ہماری اغراض ومقاصد حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

نشست کے اختتام پر تمام نو منتخب اراکین نے نو منتخب صدر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا اور آنے والے مسائل و مشکلات سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha