۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
جشنِ علی حب النبی

حوزہ/"علی حب النبی" کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن میں ہزاروں بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "علی حب النبی" کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن میں ہزاروں بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔

علی حب النبی (ص) کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن+تصاویر

واضع رہے اس جشن کا سلسلہ مشہد سے آغاز ہوا تھا اور کربلا میں بین الحرمین میں منعقد ہوا۔

علی حب النبی (ص) کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن+تصاویر

پیغمبرِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے منعقد ہونے والا سلسلہ وار پروگرام "علی حب النبیﷺ" کا آغاز شہر مقدس مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں عظیم الشان قرآنی اجتماع کے ذریعے ہوا تھا اور یہ سلسلہ وار پروگرام جو "علی حب النبی، ندعم فلسطین" کے نعرے کے ساتھ شروع ہوا تھا، مشہد سے آمل پہنچا اور اس کے بعد غزہ میں آوارہ وطن فلسطینیوں کے کیمپ میں بچوں اور بڑوں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، تاکہ مسئلہ فلسطین پر وہاں کے مظلوم عوام کی حمایت میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا جاسکے۔ یہ سلسلہ وار جشن اور قرآنی محفلیں ایرانی ٹیلیویژن کے شہرہ آفاق قرآنی پروگرام "محفل" کی ٹیم کی جانب سے منعقد کئے گئے۔

اس دفعہ شہر کربلا کی نوبت تھی کہ وہ اس پروگرام کا میزبان بنے۔ اس پروگرام میں جو ہفتہ اور اتوار کو بین الحرمین میں منعقد ہوا، ماحول سازی کے ساتھ ساتھ بچے اور بچیاں اس پروگرام کے اصلی مہمان تھے، انتہائی ناقابلِ بیان جوش و جذبے کے ساتھ اس پروگرام کے اصلی نعرے "علی حب النبی" کی عبارت میں رنگ بھرتے نظر آئے۔

علی حب النبی (ص) کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن+تصاویر

علی حب النبی (ص) کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن+تصاویر

اس دو روزہ پروگرام میں 5000 سے زیادہ ڈرائنگ، پروگرام کے منتظمین کو موصول ہوئیں۔ اسی طرح عراق کی سب سے بڑی پینٹنگ کو بنانے میں 1000 بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔

اس طرح کے پروگرام نہ صرف وحدت اور ہم دلی کے پیغام کے حامل ہوتے ہیں، بلکہ ان کے ذریعے انسان اسلامی اقدار اور سیرت النبی ﷺ سے عشق کرنے لگتا ہے اور ان کا احترام اور انسیت ان کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔

علی حب النبی (ص) کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن+تصاویر

کربلا اس بار عشق اور ایثار کے مثالی نمونے کے عنوان سے بچوں کے خوبصورت اور خلاقیت سے بھرپور رنگوں کے سبب مسلمانوں کی اس باہمی تحریک کا سبب بنی، جس کے ذریعے پورے عالم اسلام میں محبت اور وحدت کی ترویج کی گئی۔

اس پروگرام میں بچوں کی شرکت ایک انتہائی روشن مستقبل کی نوید سناتی ہے، ایسا مستقبل جہاں پیغمبر اکرم ﷺ کا عشق تمام انسانوں کے لئے چراغ راہ بن سکتا ہے۔

علی حب النبی (ص) کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن+تصاویر

علی حب النبی (ص) کے عنوان سے بین الحرمین میں عظیم الشان جشن+تصاویر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .