ہفتہ 24 مئی 2025 - 18:03
قائد ملت جعفریہ سے لاہور کے تنظیمی وفد کی ملاقات / محرم الحرام و زائرین کے مسائل سمیت مختلف امور پر گفتگو

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے لاہور سے تشریف لائے تنظیمی وفد نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفد نے مولانا علی رضا نقوی کی وفات پر قائد محترم سے تعزیت بھی کی اور آمد محرم الحرام 1447ھ کے حوالے سے گفتگو کی اور قائد محترم سے رہنمائی لی۔

لاہور سے تشریف لائے تنظیمی وفد نے قائد محترم سے زائرین کے مسائل سمیت تنظیمی امور پر بھی رہنمائی لی۔ قائد محترم نے معزز وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس وفد میں مولانا رائے ظفر علی، مولانا سید تہذیب الحسن نقوی، مولانا منتظر مہدی، مولانا رانا سعیداحمد، جناب قاسم علی قاسمی، چوہدری صغیر عباس ورک، جناب صفدر حسین جعفری، میاں فرزند علی چھچھر، غلام شبیر فاروقی اور امیر مختار شامل تھے۔

قائد ملت جعفریہ سے لاہور کے تنظیمی وفد کی ملاقات / محرم الحرام و زائرین کے مسائل سمیت مختلف امور پر گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha