حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غلام حسنین منتظم مکتبِ امامِ صادق علیہ السّلام ناگپور نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ علمی کا نفرنس و مجلس ترحیم بیادگار بانی تنظیم المکاتب مکتب امام صادق علیہ السلام واقع تکیہ دیوان شاہ مومن نورہ ناگپور میں انعقاد کی گئی۔ جسمیں تلاوت قرآن کریم ، قصیدہ خوانی اور مکالمہ پیش کئے گئے۔
علمی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن کریم جس کے فرائض خوشنما زیرہ نے انجام دیئے اشعار ندا زینب نے پیش کئے اور علم کی اہمیت پر تقریر سکینہ زہرا نے کی نیز نظم علم کی اہمیت پر ثانی زہیرا - عرشیہ اور فوزیہ زھرانے پڑھی اس کے بعد تمکنت سکینہ نے جناب غلام عسکری اور علم کا پھیلاو پر تقریر کی اس کے بعد مکالمہ تسبیح فاطمہ زہرا ص کی اہمیت پر علی جیوانی اور وارث جیوانی نے پس کئے جِسے بے حد پسند کیا گیا۔
اس کا دوسرا حصہ مجلس ترحیم پر مشتمل تھا جس کے فرائض عالمہ راضیہ زیرا قمی ناگپوری نے خطاب فرمایا۔اس روحانی تقریبہ کی نظامت کے فرائض معلمہ شہر بانو نے انجام دیئے ۔ دعا پر روحانی تقریب اختتام کو پہنچی اور آخر میں شرکت کندگان کو انعامات دیئے گئے ۔