۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید احمد غفاری

حوزہ/مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ کوئی جاندار مجھے کھاتے ہوئے دیکھے اور میں اسے نہ کھلاؤں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق/حکمت اور فلسفہ انسٹی ٹیوٹ،قم برانچ کے ڈائریکٹر،ایرانی اسلامی پیشرفت مرکز کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد غفاری نے اپنے نوٹ میں لکھا مجھے یاد ہے کہ جب میں بچپن میں اپنے والدین میں سے کسی کے ساتھ خریداری کے لیے جاتا تو دیکھتا تھا کہ وہ پھل اور کھانے کو ایک تھیلے میں ڈالتے تھے تاکہ واپسی پر جب کوئی انہیں دیکھے تو ان کی کمی محسوس نہ کرے۔ یہ روایت پچھلی چند دہائیوں میں ایک عام روایت تھی جب کہ بدقسمتی سے آج اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مجھے یہ بھی یاد ہے کہ جب گھر میں ایسا کھانا پکایا جاتا تھا جس سے خوشبو آتی تھی تو پڑوسیوں کے لیے ایک چھوٹی سی ڈش بھی تیار کی جاتی تھی تاکہ پڑوسیوں میں اسے تقسیم کردیا جائے اور اسے ملال نہ ہو۔ بدقسمتی سے آج یہ روایت بھی نظر انداز ہے۔

روایت ہے کہ ایک دن امام حسن مجتبی علیہ السلام کھانا کھا رہے تھے کہ ایک کتا آیا اور امام کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ امام(ع) ہر لقمہ جو کھاتے، ایک لقمہ اس جانور کے آگے بھی رکھ دیتے۔ ایک آدمی نے کہا: اے فرزند رسول(ص)! "مجھے اس جانور کو بھگانے دیں۔" امام(ع) نے فرمایا: نہیں، اسے جانے دو! مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ کوئی جاندار مجھے کھاتے ہوئے دیکھے اور میں اسے نہ کھلاؤں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .