حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور معرف خطیب علامہ فیاض حسین مطہری بھی موجود تھے۔
شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر کے صدر علامہ صادق حسین نقوی نے کشمیر کے مختلف مسائل پر مرکزی سیکرٹری جنرل کو بریفنگ دی۔ جس پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مومنین کے مسائل کے حل کے لیے رہنمائی کرتے ہوئے مرکزی سطح پر بھی رابطوں کے ذریعہ ایف آئی آرز اور دیگر مسائل کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر علامہ صادق حسین نقوی نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو کشمیر دورے کی دعوت دی جس کو قبول کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ایام عزاء کے بعد کشمیر کا دورہ کرنے کا یقین دلایا۔









آپ کا تبصرہ