حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اداروں اور فورمز کی خاموشی کے سائے میں اسرائیلی حکومت کے غزہ پٹی پر ظالمانہ حملے اور فلسطینیوں کا قتل عام گزشتہ شب بھی جاری رہا۔
الجزیرہ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی پر حملوں میں 38 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ میں الجزیرہ کے نامہ نگار نے کہا کہ "صہیونی غاصب فوج کے ٹینکوں نے غزہ شہر کے شجاعیہ محلے کے مشرقی حصے کو نشانہ بنایا، جبکہ اسی دوران علاقے میں آسمان میں روشنی کے گولے بھی داغے گئے"۔
المیادین نیٹ ورک نے بھی اطلاع دی کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے مشرق میں بنی سہیلہ نامی بستی پر حملہ کیا۔









آپ کا تبصرہ