حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بحالی کے پہلے ہی دن 480 سے زائد گاڑیوں کے ذریعے 2200 سے زائد افراد نے محفوظ سفر کیا۔
انتظامیہ کے مطابق اہلِ تشیع اور اہلِ سنت دونوں برادریوں نے مکمل آزادی اور تحفظ کے ساتھ شاہراہ کا استعمال کیا۔
ایمرجنسی سہولت کے تحت 79 ایمبولینسز میں 850 افراد جبکہ 117 گاڑیوں کے ذریعہ 468 مسافر اپنی اپنی منزل تک پہنچے۔
ضروری اشیاء کی ترسیل کے لیے 142 مال بردار گاڑیاں بھی چلائی گئیں، جنہوں نے ٹل، پاراچنار اور سدہ کے درمیان سامان کی فراہمی یقینی بنائی۔
اپر کرم میں بھی ٹریفک بحال کر دی گئی، جہاں 151 گاڑیوں کے ذریعہ 1130 افراد نے سفر کیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی تحفظ، بین المسلکی ہم آہنگی اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے کئے جا رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ