منگل 20 مئی 2025 - 13:30
علامہ شبیر میثمی کی جھنگ میں چہلم حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کے رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ضلع جھنگ میں چہلم حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کے رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ضلع جھنگ کے سادات ڈیرے پر منعقدہ چہلم حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کے رسم قل خوانی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

علامہ شبیر میثمی کی جھنگ میں چہلم حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کے رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب

انہوں نے مرحوم کی مجلسِ چہلم سے خطاب کے دوران مرحوم کی کٹھن حالات میں بھی قومی و ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر مفصل گفتگو کی۔

علامہ شبیر میثمی کی جھنگ میں چہلم حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کے رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے شیعہ، سنی، سیاسی و سماجی معزز احباب بھی موجود تھے۔ مولانا فیاض حسین مطہری نے مصائب آل محمد (ع) بیان کئے۔ سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا امداد علی گھلو، برادر رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی جھنگ میں چہلم حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کے رسم قل خوانی میں شرکت اور خطاب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha