منگل 18 مارچ 2025 - 21:11
تحصیل میہڑ میں دین شناسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ/رمضانُ المبارک کی ابتداء سے تحصیل میہڑ میں دین شناسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چیئرمین زہراء اکیڈمی علامہ ڈاکٹر شبیر الحسن میثمی صاحب کے زیرِ اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کے زیرِ نگرانی میں تحصیل میہڑ کے مدرسہ جامعہ صاحب العصر عج میہڑ میں یکم رمضان المبارک سے زیر نگرانی حجت الاسلام و المسلمین مولانا صابر حسین الحسینی (پرنسپل مدرسہ صاحب العصر عج میہڑ) ایک ورکشاپ شروع کیا گیا۔

تحصیل میہڑ میں دین شناسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شاگردوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاگردوں کے لیے نقدی اور پارسل انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

تحصیل میہڑ میں دین شناسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

تقریب تقسیم انعامات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو کے صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا مجاہد حسین الحسینی، شیعہ علماء کونسل تحصیل میہڑ کے صدر مولانا مشتاق احمد چانڈیو، محبوب علی جعفری (صوبائی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ)، مختیار احمد سندھی (جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ)، برادر نوید احمد ھالو ( نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ) اور ضلع دادو تحصیل میہڑ کے تنظیمی ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔

تحصیل میہڑ میں دین شناسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

تحصیل میہڑ میں دین شناسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

تحصیل میہڑ میں دین شناسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha