حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں تمام عالم اسلام کو امیرالمومنین ؑ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عدالت ہو کہ شجاعت، عبادت ہو یا فہم و فراست، سخاوت ہو یا طہارت، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ پوری کائنات میں مولا علی علیہ السلام کا کوئی جواب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آخری نبیؐ کا ارشاد ہے: علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں۔ احادیث میں رسول اکرم ؐ سے ارشاد ہو ا ہے کہ اگر تمام انبیاء کے اوصاف کو یکجا دیکھنا چاہتے ہو تو میرے بھائی علیؑ کو دیکھو۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ سے یتیم پروری کا درس حاصل کرنا چاہیے۔ حضرت علی علیہ اسلام امت کے باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ