جمعرات 20 مارچ 2025 - 07:00
غاصب اسرائیل کی حمایت کر کے امریکہ انسانی تباہی کے راستے پر چل رہا ہے، منیر حسین گیلانی

حوزہ/سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ امام حسن امیر المومنین حضرت علی کے گھر پہلی اولاد ہیں۔ کربلا ہمیں حریت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ امام حسن امیر المومنین حضرت علی کے گھر پہلی اولاد ہیں۔ کربلا ہمیں حریت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل فلسطینیوں کی سرزمین پر قابض صہیونی ریاست ہے۔ امریکہ انسانی تباہی کے راستے پر چل رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک انسانی اور سفارتی اقدار کی پاسداری نہیں کر رہے۔ غزہ کی مائیں بہنیں مسلم ممالک کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروان حسینی کے زیرِ اہتمام محفل جشنِ ولادت امام حسن علیہ السلام اور افطار ڈنر کے موقع پر خطاب میں کیا۔

تقریب سے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، میاں انجم نثار، منظور جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی وسائل پر انحصار کر کے ترقی کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha