۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
برجام

حوزہ / عالمی جوہری ادارے میں روس کے نمائندہ نے کہا: مغربی ممالک کی وجہ سے عالمی جوہری معاہدہ غیر فعال ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے رویے کی وجہ سے جوہری معاہدہ کامیاب نہ ہو سکا۔

رومن استینوف نے کہا: عالمی جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے داخلی معاملات سے ربط نہیں رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ جوہری معاہدہ تہران کے اقدامات سے زیادہ مغربی ممالک کے رویے پر منحصر ہے۔

اس روسی سفارت کار نے کہا: ایران، روس اور چین نے متعدد مرتبہ معاہدے کو دوبارہ ایکٹو کرنے پر آمادگی ظاہر کی لیکن یہ مغربی ممالک اور امریکہ ہیں جنہوں نے جوہری معاہدہ میں دلچسپی کا مظاہرہ نہ کر کے معاملات مزید خراب کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .