حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آج بروز جمعہ، پارا چنار میں مسافروں کی شیعہ شناخت پر قتل و غارت جیسے متعدد شیعہ نسل کشی کے واقعات، تکفیریوں کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش، اور سیکورٹی اداروں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ناکامی کے مظاہرے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گلگت، جموں، آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاجات کیے گئے۔
لاہور میں سات سے زائد مقامات پر احتجاج کیے گئے۔ان احتجاجی مظاہروں میں لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے مظلوم شہداء سے تجدید عہد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔