۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاراچنار میں دہشت گردی

حوزہ/ صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا شبیر حسین ساجدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دہشتگردوں کا ضلع کرم میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور تہذیبی اصولوں اور قوانین کی خلاف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرم میں صدہ بائی پاس پر لگائے گھات حملہ آوروں نے فورسز اور نہتے مسافروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ایک مرتبہ پھر اس وحشیانہ حملے نے پوری پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے افراد نے مظاہرہ کیا۔جس میں کثیر تعداد میں اہلیان پاراچنار نے شرکت کی۔

صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا شبیر حسین ساجدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دہشتگردوں کا ضلع کرم میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور تہذیبی اصولوں اور قوانین کی خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے پاراچنار کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ریاستی ادراے سازشی عناصر کی سرکوبی میں مکمل طور پر ناکام ہیں یا ہھر دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .