۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عارف واحدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ضلع کرم میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلع کرم میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ اساتذہ جوان نسل کے مربی اور قوم کے سپوت ہیں ان کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا: اس سانحہ میں عالمی سطح پر وطن عزیز کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ دنیا میں بجا طور پر یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر اس ملک میں معلم ہی محفوظ نہیں تو پھر کون محفوظ ہے؟۔

علامہ عارف حسین واحدی نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو بے نقاب کیا جائے، گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: جب تک ان دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جائے گا ملک میں امن نہیں آسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .