۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر

حوزہ/ مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مباکپور نے کہا کہ اپنے ملک کا یوم آزادی منانا ،قومی پرچم پھہرانا،تقریبات کا انعقاد کرنا یہ سب اپنے وطن سے ہمدردی ووفاداری کی نشانی ہے۔اس سے آپسی بھائی چارہ،خیر سگالی اور انسانی یکجہتی کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ اپنے ملک کا یوم آزادی منانا ،قومی پرچم پھہرانا ،تقریبات کا انعقاد کرنا یہ سب اپنے وطن سے ہمدردی ووفاداری کی نشانی ہے۔اس سے آپسی بھائی چارہ،خیر سگالی اور انسانی یکجہتی کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مباکپور نے 15؍اگست بروز دوشنبہ مدرسہ باب العلم میں منعقدہ یوم آزادی ہند کی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا۔

مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر

مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور نے اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ ہمارے ملک ہندوستان کی یہ آزادی کوئی بھیک میں نہیں ملی ہے بلکہ یہ تمام ہندوستانیوں کے لئے عظیم نعمت ہے جو بڑی جد جہد اور قربانیوں و شہادتوں سے حاصل ہوئی ہے۔قربانیوں کے ذریعہ جو چیز ملتی ہے وہ پائیدار ہوتی ہے۔

مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر

مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر

پروگرام کا آغاز رسم پرچم کشائی سے ہوا جو مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم ،الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ،ماسٹر مشتاق حسین خاں جنرل سکریٹری مدرسہ باب العلم،ظفر احمد جعفری صدر مدرسہ باب العلم کے مبارک ہاتھوں سے انجام پائی۔

اس کے بعد مدرسہ کے طلباء نے خوشگوار آواز میں ہندی میں قومی ترانہ جن گن من پیش کیا۔مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم نے تلاوت قرآن سے تقریب کو نور بار و پر بہار بنایا۔

مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر

مولانا کاظم حسین کاتب استاد مدرسہ باب العلم نے مسحور کن خوش الحانی کے ساتھ اردو میں ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ہیش کیا۔ ماسٹر شجاعت علی استاد مدرسہ باب العلم نے یوم آزادی ہند کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ماسٹر مختار معصوم استاد مدرسہ باب العلم نے ملک کی آزادی کے حوالے سے بہترین منظوم کلام پیش کیا۔

ماسٹر مشتاق حسین خاں جنرل سکریٹری مدرسہ باب العلم نے تعلیم کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کا اصل فیض و فائدہ تب ہوگا جب ہندوستان کا بچہ بچہ آسانی سے اچھی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے گا۔جب تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیادہ ترقی ہوگی۔

مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر

نظامت کے فرائض ماسٹر ارمان احمد خاں استاد مدرسہ باب العلم نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ظفر احمد جعفری صدر مدرسہ باب العلم نے تمام شرکاء کا پر خلوص شکریہ ادا کیا۔مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر ہوئیں۔

مدرسہ باب العلم مبارکپور میں یوم آزادی ہند کی تقریبات شان و شوکت کے ساتھ انجام پذیر

اس موقع پر مولانا محمد مہدی ،مولانا کاظم علی،مولانا رضا نواز ،مولانا حسین رضا، ماسٹر حسنو خان،ماسٹر رضی مجتبیٰ،ماسٹر وسیم،ماسٹر شمیم حیدر،طاہر علی،غلام عباس، مولانا حسن اختر،حاجی اعجاز حیدر کربلائی،حاجی علی امام ،آل حسن، ماسٹر حسن جعفر،گوہر علی نیتا،عترت حسین،مجتبیٰ حسین،دلبر علی اور مدرسہ کے طلباء و اساتذہ سمیٹ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .