حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جلال پور،ضلع امبیڈکر نگر(اترپردیش) ہندوستان/مشرقی اتر پردیش کا نامی گرامی قصبہ جلال پور اپنی صنعت و حرفت کے ساتھ ساتھ علم دوستی اور دینی بیداری کے حوالے سے بھی بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے۔یہاں کے شیعہ اثناعشری مومنین مرجع تقلید عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کے فرمان کے مطابق دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری اور پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول کی جانب بھی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔بلند پایہ علماء ،ادباء،خطباء،شعراء ،ذاکرین ،اطباء،سیاسی و سماجی کارکن غرض ہر شعبۂ زندگی میں ماہر و تجربہ کار تعلیم یافتہ افراد کی اچھی خاصی فوج تیار ہے۔یہاں مسجدوں،امامباڑوں،مدرسوں ،حوزات علمیہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کے لڑکے اور لڑکیوں کی عصری تعلیم کے لئے بھی شیعوں کے کئی بلند معیاری اسکول او رکالج قائم اور آباد ہیں۔یہاں کے شیعہ مومنین اکثر محنت کش بنکر طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور خود کو ’’شیخ ‘‘ کہلاتے ہیں۔متعدد نامور لکچرار،پروفیسر،ڈاکٹر،انجینیر ،ادیب ،صحافی،خطیب ،مبلغ ،مدرس،شاعر ملک و بیرون ملک میں اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔پڑھے لکھے تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے ملک کے اندر بھی مختلف سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں،مدرسوں،دفتروں میں بڑے بڑے عہدوں پر بھی فائز ہیں ۔
واضح رہے کہ پچیس تیس سال پہلے یہاں کے لوگوں کی مالی و اقتصادی حالت اچھی نہیں تھی،غربت،مفلسی،تنگ دستی اور نہایت ابتری کا شکار تھی۔مگر جوں جوں دینی و عصری تعلیم کا رجحان بڑھتا گیا ، تعلیم کا اجالا پھیلتا گیا غریبی کا اندھیرا دور ہوتا گیا اور اللہ رب العالمین کے کرم سے ، اہل بیت علیہم السلام کے توسل اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نظر عنایات سے آج جلال پور کے شیعہ مومن سماج و معاشرہ میں قابل دید اور لائق رشک خوشحالی اور ترقی کے مناظر آشکار ہیں۔بحمد اللہ اس وقت جلال پور کے شیعیان حیدر کراردولتِ علم کے ساتھ ساتھ مالی دولت کے اعتبار سے بھی کافی مالدار،عزت دار اور خود مختار ہیں۔
جلال پور کی علمی،تہذیبی،اور عزائی شناخت عرصۂ دراز سے قائم ہے ۔اور تعلیمی میدان میں یہ زمین مزید نئے نئے اعزاز حاصل کرتی جا رہی ہے۔اسی تسلسل میں نیٹ (NEET2023)کے مسابقتی امتحان میں یہاں کے چار طلباء اور ایک طالبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے عصری تعلیم کے میدان میں علمی جاہ و جلال کا جلوہ بکھیرا جس سے پورے قصبہ اور قوم میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی اور طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستان و اہل خانوادہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ امید کی جلال پور کے ان ہونہار اسٹوڈنٹس کی کامیابی سے شیعہ قوم کے دوسرے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے تشویق و ترغیب اور حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی ان شاء اللہ۔کامیاب طلباء و طالبہ کے نام یہ ہیں:
!۔مظہر عباس (مہدی) ابن ماسٹر کاظم رضا ،محلّہ جعفرآباد ،جلال پور ،امبیڈکر نگر۔
۲۔ محمد شہزادے ابن عقیل عباس (سابق پردھان) محلّہ مطلوب پور،نگپور،جلال پور،امبیڈکر نگر۔
۳۔ آصف حسین ابن رئیس احمد ،محلّہ مطلوب پور،نگپور،جلال پور ،امبیڈکر نگر۔
۴۔ تنویر فاطمہ بنت کلب حسن (بیدی) محلّہ عثمان پور ،جلال پور،امبیڈکر نگر۔
۵۔ محمد کمیل ابن حاجی معظم علی (سوز خوان)محلّہ عثمان پور ،جلال پور ،امبیڈ کر نگر۔
حجۃ الاسلام مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ ترجمان مجمع علماء و واعظین پوروانچل نے کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستان سمیت علماء و زعماء وعمائدین مومنین جلال پور کو مبارکبا د اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ خداوند عالم شیعہ قوم کے بچوں اور بچیوں کو دینی و دنیاوی علوم کی دولت سے سرفراز کرے۔نیٹ NEET 2023 کوالیفائی کرنے والے مذکورہ طلباء و طالبات کو مباکباد دینے والوں میں درج ذیل حضرات شامل ہیں:
مولانا ابن حسن املوی واعظ ترجمان علماءوواعظین پوروانچل،مولانا ظفرالحسن جلال پوری جنرل سکریٹری آل انڈیا پسماندہ شیعہ سماج نئی دہلی،مولانا علی حیدر فرشتہ بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماءو خطباء حیدرآباد دکن، مولانا سیدمعصوم رضا رضوی واعظ امام جمعہ و جماعت چھپرہ بہار، مولانا سید محمد جابر جوراسی واعظ سربراہ ادارہ اصلاح لکھنؤ،مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپوراعظم گڑھ ،مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو،مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو،مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئے،مولانا سید صفدر حسین پرنسپل حوزہ علمیہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا سید ضمیر الحسن استاد جامعہ جوادیہ بنارس ،مولانا حسن مہدی مصطفیٰ آبادی واعظ ، مولانا مہدی حسن جعفرآبادی واعظ،مولانا اکبر علی جلال پوری واعظ،مولانا غلام الثقلین جلال پوری واعظ،مولانا رئیس حیدر جلال پوری واعظ پرنسپل حوزہ علمیہ امام صادق ؑکریم پور جلال پور،مولانا جعفر رضا جوہری جلال پوری،مولانا اشفاق حسین پرنسپل حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور ، مولانا محمد ظفر معروفی استاد حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلال پور ،مولانا ضمیر حسن سمند پوری ،سید قسیم حیدر رضوی پریسیڈنٹ آل اندیا شیعہ سماج دہلی۔سید صفدر حسین رضوی ممبر علماء اسمبلی،ابن علی جعفری،حسینی ویلفیر جلال پور،مولانا سید سبطین نوری یونیٹی کالج لکھنؤ،باب العلم ایجوکیشنل سوسائٹی جلال پور،شمس الحسن شمع پریس جعفرآباد جلال پور،میثم جلال پوری نمائندہ اودھنامہ لکھنؤ و حوزہ نیوز ایجنسی وغیرہ۔