۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
Neet

حوزہ/ جلال پور امبیڈکر نگر اتر پردیش کی علمی،تہذیبی، ثقافتی،صنعتی،اور عزائی شناخت عرصۂ دراز سے قائم ہے اور تعلیمی میدان میں مزید نئے نئے اعزاز ھاصل کرتی جارہی ہے اسی تسلسل میں اس سال NEET کے مسابقتی امتحان میں پانچ طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو،مبارکپور،اعظم گڑھ/ مذہبی حلقوں میں یہ قول مشہور ہے کہ ’’ العلم علمان علم الأبدان وعلم الأديان"‘‘ یعنی علم کی دو قسمیں ہیں: علم ادیان (مذاہب کا علم ) اور علم ابدان(طب کا علم،ڈاکٹری )۔

نہایت خوشی کا مقام ہے کہ قصبہ جلال پور ضلع امبیڈکر نگر اتر پردیش کےطلباء نے ڈاکٹری کے میدان میں اپنی علمی جلالت و قابلیت کا ایک بار پھر شاندار مظاہرہ کیا۔’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘جلال پور امبیڈکر نگر اتر پردیش کی علمی،تہذیبی، ثقافتی،صنعتی،اور عزائی شناخت عرصۂ دراز سے قائم ہے اور تعلیمی میدان میں مزید نئے نئے اعزاز ھاصل کرتی جارہی ہے اسی تسلسل میں اس سال NEET کے مسابقتی امتحان میں پانچ طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔

اس پر مسرت موقع پر الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ کربلائی ترجمان مجمع علماءوواعظین پوروانچل اور الحاج مولانا حسن مہدی واعظ مصطفے آبادی،مولانا رئیس حیدر پرنسپل حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کریم پور جلال پور،مولانا مہدی حسن واعظ ،مولانا اکبر علی واعظ نے نیٹ میں کامیاب طلبہ و طالبات کو اور ان کے سرپرستان کو مبارکباد پیس کرتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کی دعا ء کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mohammad Mehdi IN 18:20 - 2024/06/06
    0 0
    ماشاء اللہ