۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
زمزم غدیر

حوزہ/ صادقین فاؤنڈیشن ہندوستان کی جانب سے عید سعید غدیر کی عظیم مناسبت سے ایک بین الاقوامی انعامی مقابلہ بعنوان زمزم غدیر منعقد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صادقین فاؤنڈیشن ہندوستان کی جانب سے عید سعید غدیر کی عظیم مناسبت سے ایک بین الاقوامی انعامی مقابلہ بعنوان زمزم غدیر منعقد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عید غدیر کی مناسبت سے نوجوان اور جوان لڑکے لڑکیوں کے لئے ایک ’’بین الاقوامی انعامی مقابلہ بعنوان زمزم غدیر‘‘ منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں حضرت امیر المؤمنین علی بن ابی طالب علیہم السلام کی امامت و ولایت سے متعلق مختلف موضوعات پر مشتمل ۱۰؍ عدد ویڈیوز عید غدیر کے موقع پر صادقین فائونڈیشن کے یوٹیوب چینل پر نشر کی جائیں گی اور سوالات ان ہی ویڈیوز سے آئیں گے۔

کامیاب ہونے والوں کو درج ذیل بہترین انعامات سے نوازا جائے گا۔

پہلا انعام: ۱۴۰۰۰؍ روپیہ

دوسرا انعام: ۱۰۰۰۰؍روپیہ

تیسرا انعام: ۵۰۰۰؍روپیہ

۱۴؍جوانوں کو ایک ایک ہزار روپیہ

قم اور نجف کے طلاب کرام کے انعامات کی تفصیلات:

پہلا انعام: ۵۰۰۰۰۰۰؍ تومان

دوسرا انعام: ۳۰۰۰۰۰۰؍ تومان

تیسرا انعام: ۲۰۰۰۰۰۰؍ تومان

نیز ۵ طلاب کو ایک ایک ملین تومان

نوٹ: رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 جون 2023 ہے

منجانب: صادقین فاؤنڈیشن ہندوستان حوزہ علمیه قم

رابطہ نمبر: 00989191959534

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .