۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مشہد کلب جواد

حوزہ/ مشہد مقدس حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جسے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جسے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کی سوانح حیات اور ہندوستان کے حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس مجلس عزا میں کثیر تعداد میں بر صغیر کے ذاکرین، علمائے کرام اور مومنین و زائرین نے شرکت کی، اور حرم امام رضا علیہ السلام کے بین الاقوامی شعبے کے ذمہ داران اور الجواد فاؤنڈیشن کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی نے مولانا سید کلب جواد نقوی کی ہمراہی کی، نیز اس پروگرام میں روز نامہ ’’صحافت‘‘ کے چیف ایڈیٹر جناب امان عباس بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Javed Raza Siddiqui PK 06:55 - 2023/06/16
    0 0
    Very interesting And informative Program