۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی دبیر کل مجلس علمای هند با آیت الله اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے کہا : ہمیں برادران اہل سنت کے ساتھ اچھا میل جول رکھنا چاہیے، اگرچہ اتحاد اسلامی کا مطلب اہل سنت کے ساتھ با ہمی تعاون ہے؛ لیکن ہمیں اپنے عقائد کو محفوظ رکھنا چاہیے اور اپنے بچوں کو اصول دین کی تعلیم دینا چاہئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے مجلس علمائے ہند کےجنرل سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی سے آج حوزہ علمیہ ایران کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور شیعوں کی حفاظت کے کے لئے ایک مکمل لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے، یہ لائحہ عمل ہر لحاظ سے کامل اور جامع ہونا چاہئے۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اچھے اقدامات ہوئے ہیں لیکن بہتر طریقے سے اور اس سے بھی موثر قدم اٹھایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سال امام خمینیؒ کی تحریک آزادی کا 60واں سال ہے، امام خمینیؒ نے ساٹھ سال پہلے ہی اگلے ساٹھ سال کے لئے منصوبہ بنا لیا تھا۔

آیت اللہ اعرافی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج ہم ہندوستانی علماء کی عظمت دور ہو چکے ہیں، کہا: ہندوستان شیعوں کے لئے ایک عظیم مرکز تھا ، لیکن افسوس کہ آج ہمارا ان دنوں سے کافی فاصلہ ہو چکا ہے کہ جب یہ ملک تشیع کی پہچان ہوا کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا:حوزہ علمیہ کی انتظامیہ پوری طرح سے لکھنؤ اور ہندوستان کے مدارس کو مضبوط کرنے کے لئے تیار ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا : ہمیں برادران اہل سنت کے ساتھ اچھا میل جول رکھنا چاہیے، اگرچہ اتحاد اسلامی کا مطلب اہل سنت کے ساتھ با ہمی تعاون ہے؛ لیکن ہمیں اپنے عقائد کو محفوظ رکھنا چاہیے اور اپنے بچوں کو اصول دین کی تعلیم دینا چاہئے ۔

اس ملاقات کے آغاز میں مجلس علمائے ہند کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی نے کہا: ہم ہندوستان میں مسلمانوں اور شیعوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں مسلم ممبر آف پالیمنٹ موجود ہیں لیکن کوئی شیعہ نمائندہ نہیں ہے، ہندوستان میں اسلام اور شیعیت کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .