۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ جلسه هیئت امناء جامعه المصطفی العالمیه با روحانیون و مسئولان استان آذربایجان شرقی

حوزه/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا کہ آج دشمن، ہماری نوجوان نسل کی تاریخی یاد کو مٹانے اور نسلی امتیاز پیدا کرنے کے بہت سے کاموں میں سرگرم ہے، تاکہ ہماری موجودہ نسل اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم ماضی سے بے خبر رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تبریز میں حوزات علمیه کے اساتذہ اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبریز ایک تاریخی شہر ہے لہٰذا ہمیں تاریخ کو زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مزید کہا کہ آج دشمن، ہماری نوجوان نسل کی تاریخی یاد کو مٹانے اور نسلی امتیاز پیدا کرنے کے بہت سے کاموں میں سرگرم ہے، تاکہ ہماری موجودہ نسل اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم ماضی سے بے خبر رہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا مختلف چیزوں سے دوری اختیار کرنا کوئی فطری چیز نہیں ہے، بلکہ یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنی تاریخ کی یاد سے محروم ہو جائے۔ اس حوالے سے حوزات علمیه کے زمہ دار اور ثقافتی میدان میں سرگرم اراکین کا فرض ہے کہ وہ تاریخی یاد کو زندہ اور بیدار رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .