اتوار 3 اگست 2025 - 01:29
مولا علیؑ نے شخص و شخصیت پیمبرؐ کی حفاظت کی: مولانا سید کلب جواد نقوی 

حوزہ/ مولانا سید کلب جواد نقوی نے واقعہ ہجرت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: شب ہجرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان بچانے کے لئے امیر المومنین علیہ السلام ان کے بستر پر سوئے اور صبح میں امانتوں کو ان کے مالکوں کے حوالے کر کے امین پیمبرؐ کی شخصیت کو بچایا۔ یعنی مولا علیؑ نے شخص و شخصیت پیمبرؐ کی حفاظت کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو/ ایلیا کالونی پیر بخارہ چوک میں واقع عزا خانہ سید مظہر عباس میں سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں اولا شعراء کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی جنرل سکریٹری مجلس علماء ہند و امام جمعہ لکھنو نے قرآن کریم کے سورہ انبیاء کی آیت 107 "(اے پیمبرؐ) ہم نے آپ کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف اس عالم کے لئے بلکہ تمام عالَمین کے لئے رحمت ہیں۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے واقعہ ہجرت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: شب ہجرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان بچانے کے لئے امیر المومنین علیہ السلام ان کے بستر پر سوئے اور صبح میں امانتوں کو ان کے مالکوں کے حوالے کر کے امین پیمبرؐ کی شخصیت کو بچایا۔ یعنی مولا علیؑ نے شخص و شخصیت پیمبرؐ کی حفاظت کی۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اخلاقی سیرت کو بیان کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی اور آخر میں جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے۔

بعد مجلس علم مبارک و شبیہ ذوالجناح کی زیارت کرائی گئی اور انجمن ماتمی نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ اس سالانہ مجلس عزا میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha