۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملاقات

حوزہ/ سفر کے دوران ایران میں موجود کئی آیات عظام اور اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقتیں ہوئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے معروف شہر قم المقدسہ میں پاکستان کے معروف عالم دین اور عالمی شہرت یافتہ خطیب حجۃ الاسلام مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے مولانا کلب جواد نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

مولانا کلب جواد نقوی سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کی ملاقات، کئی اہم موضوعات پر گفتگو

اس ملاقات کے دوران حجۃ الاسلام مولانا ضیغم الرضوی ،حجۃ الاسلام مولانا نجیب الحسن زیدی اورحجۃ الاسلام مولانا غلام رضا صاحب موجود رہے ۔مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے عیادت کی غرض سے مولانا کلب جواد نقوی سے ملاقات کی تھی ۔اس موقع پر مولانا نے مولانا شہنشاہ حسین نقوی کو ان کے والد مرحوم کے سانحہ ارتحال پر تعزیت بھی پیش کی ۔

مولانا کلب جواد نقوی سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کی ملاقات، کئی اہم موضوعات پر گفتگو

دونوں کے درمیان کئی اہم موضوعات پر گفتگو بھی ہوئی ۔ اس کے بعد مولانا کلب جواد نقوی نے علما کے وفد کے ساتھ روضۂ⁠ حضرت فاطمہ معصومۂ⁠ قم کے متولی آیت اللہ سعیدی سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں عالم اسلام کے تازہ حالات پر بھی گفتگو ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں علما پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں تاکہ صورت حال کو بدلا جاسکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .