۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ حضرت زینب (س)اعظم گڈھ کی طالبہ نے تعلیمی میدان میں قوم کا نام روشن کیا

حوزہ/ جامعہ حضرت زینب (س) کی ہونہار طالبہ تائید زہرا کے عالم میں ٹاپ کرنے پر لکھنو میں اعزاز و ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ حضرت زینب (س) کی طالبہ تائید زہرا مبارکپور اعظم گڈھ کی رہنے والی ہے جسنے پورے اتر پردیش صوبے میں عالم کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کر ایک مثال پیش کی ہے جو کہ دوسری لڑکیوں کے لئے آیڈیل اور مشعل راہ ہے۔

اس امتیازی مقام کی وجہ سے اتر پردیش کے وزیر اعلی نے ایک لاکھ کے نفیس چک سے نوازا اور ساتھ میں امتیازی میڈل اور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس خوشی کے موقع پر جامعہ حضرت زینب (س) کے مینیجر مولانا سید محمد مھدی بھی موجود تھے جو مدرسہ کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرتے رہتے ہیں پروگرام کے آخر میں سب نے مدرسہ کی فلاح و بہبود کے لیۓ دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سیدہ رمشاء PK 09:17 - 2024/08/08
    0 0
    Salam Ya Ali Madad Mojhe Jamiya Hazrat Zainab a.s Me idneshion lena hai please tell me who it