۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مئو کے بڑاگاؤں گھوسی میں مدرسہ حسینیہ کی رسم سنگ بنیاد

حوزہ/ ہم مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی ضلع مئو (اتر پردیش ) کے جملہ اساتیذ و طلاب و منتظمین وغیرہ کی جانب سے ان تمام علمائے دین و مومنین کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو مدرسہ حسینیہ کی رسم سنگ بنیاد اور ’’ عظمت پیامبر اسلا م اور دور حاضر میں ولایت فقیہ کی ضرورت و اہمیت‘‘کے موضوع پر منعقدہ عظیم الشان کانفرنس میں شرکت فرمائی اور ہمارے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بڑاگاؤں گھوسی،ضلع مئو (اتر پردیش ) ہندوستان/ اسلامی تعلیمات کے مطابق جولو گوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کر سکتا۔اس لئے ہم مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی ضلع مئو (اتر پردیش ) کے جملہ اساتیذ و طلاب و منتظمین وغیرہ کی جانب سے ان تمام علمائے دین و مومنین کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو مدرسہ حسینیہ کی رسم سنگ بنیاد اور ’’ عظمت پیامبر اسلا م اور دور حاضر میں ولایت فقیہ کی ضرورت و اہمیت‘‘کے موضوع پر منعقدہ عظیم الشان کانفرنس میں شرکت فرمائی اور ہمارے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

ان خیالات کا اظہار مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی نے اخبار کے لئے جاری اظہار تشکر کے عنوان سے ایک بیان مین کیا۔

مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ نے مزید کہا کہ ہم حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی مہدی مہدوی پور نمائندۂ ولی فقیہ کے صمیم قلب سے مشکور و ممنون ہیں جنھوں نے ہماری نحیف آواز پر لبیک کہتے ہوئے صعوبات سفر برداشت کر کے مدرسۂ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی میں تشریف لائے۔اور اپنے بصیرت افروز بیات عالیہ سے مومنین و مسلمین کو محظوظ و مستفیض فرمایا ۔نیز جومقامی و غیر مقامی علماء و مومنین مدرسہ حسینیہ کے پروگرام میں شریک ہوئے اور ہمارے پروگرام کو رونق اور عزت بخشی ان سب کی خدمت میں نہایت ادب و احترام کے ساتھ ہدیۂ تشکر و امتننان پیش کرتے ہیں۔چونکہ فرداً فرداً شکریہ ادا کرنے سے ہم قاصر ہیں اس لئے اس اخبار کے ذریعہ جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف

کاظم حسین، منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی ضلع مئو (اتر پردیش )
۲۲؍نومبر ۲۰۲۱ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .