۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا محمد مہدی

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مہدی شہر اعظم گڑھ نے ایم ، اے  فارسی کے فائنل امتحان میں  92%نمبرات حاصل کر کے شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور علم کے میدان میں ترقی کا پرچم لہرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور ،اعظم گڑھ( اتر پردیش) ہندوستان/ مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مہدی شہر اعظم گڑھ نے علم کے میدان میں ترقی کا پرچم لہرایا۔

مولانا خواجہ معین الدین چشتی زبان یونیورسٹی لکھنؤ کے شعبہ فارسی کے طالب علم مولانا سید محمد مہدی نے اس سال ایم ، اے فارسی کے فائنل امتحان میں 92%نمبرات حاصل کر کے شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔اور آج گورنر اتر پردیش عزت مآب آنندی بین پٹیل کے ہاتھوں سے آپ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مولانا محمد مہدی نے اس کامیابی کو اپنے اساتذہ جناب عارف صاحب پروفیسر شعبہ فارسی،جناب جاویدصاحب ایچ او ڈی شعبہ فارسی خواجہ معین الدین زبان یونیورسٹی لکھنؤ کی محنتوں اور ریاضتوں کا ثمرہ قرار دیتے ہوئے پرخلوص شکریہ ادا کیا اور حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ،حجۃ الاسلام مولانا سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مہدی اعظم گڑھ نیز جامعہ امام مہدی (ع)و جامعہ حضرت زینب (س) کے جملہ معلمین و معلمات اور منتظمین اور مجمع علماء وواعظین پوروانچل کے جملہ ممبران کاتہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .