۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ جوادیہ بنارس کا قدیمی سالا نہ جشن مطلع النورین

حوزہ/ جامعہ جوادیہ بنارس کا قدیمی سالانہ جشن مطلع النورین  بمنا سبت طلوع نیرین رسالت مآب ؐ و صادق آل محمد منجانب طلاب و اساتذہ واراکین جامع العلوم جوادیہ ،بنارس بمقام عمارت جامعہ جوادیہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وارانسی/ مثل سالہائے گزشتہ جامعہ جوادیہ بنارس کا قدیمی سالانہ جشن مطلع النورین بمنا سبت طلوع نیرین رسالت مآب ؐ و صادق آل محمد منجانب طلاب و اساتذہ واراکین جامع العلوم جوادیہ ،بنارس بمقام عمارت جامعہ جوادیہ ۱۶؍ربیع الاول کو شب میں بعد نماز مغربین منعقد ہوا جس میں مدعو بیرونی و مقامی شعرائے کرام نے بارگاہ رسالت و امامت میں درج ذیل مصرعہ طرح پر منظوم نذ رانہ عقیدت پیش کئے۔

تصاویر دیکھیں:

تصاویر/ جامعہ جوادیہ بنارس کا قدیمی سالا نہ جشن مطلع النورین

برائے قصیدہ ’’ امین و صادق کا نور پاکر سحر کا چہرہ نکھر گیا ہے‘‘ برائے قطعہ ’’فقہ صادق بن گئی شرح کلام مصطفیٰ‘‘مڈح میں ممدوح کی مناسبت کا خیال رکھتے ہوئے شعرائے کرام پروفیسر عزیز بنارسی،اعجاز زیدی لکھنؤ،انجینیر اختر اعظمی،ڈاکٹر محمود محمد آبادی،پروفیسر علی اعظمی،ہلچل اعظمی ممبئی،داکٹر نایاب بلیاوی،ظفر اعظمی،ہلال نقوی لکھنؤ،ڈاکٹر مائل چندولوی،حسن رضا امروہوی،سحر عرشی،چندن فیض آبادی،وحدت جونپوری،مولانا سرفراز محمد آبادی،مولانا محسن جونپوری،مولانا رئیس جونپوری،مولانا ضمیر اعظمی،مولانا سجاد بھیک پوری،مولانا ندیم اصغر،مولانا عقیل حسینی،مولانا شبیہ گوپالپوری،مولانا وسیم اعظمی،مولانا دلشاد الہ آبادی،مولانا حیدر عباس،مولانا مظاہر معروفی،نقی بنارسی،عامر بنارسی اور ابتداء میں جامعہ جوادیہ کے کے طلاب نےمنظوم کلام پیش کئے۔

پروگرام کا آغاز مولانا احمد علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔نظامت کے فرائض نصیر اعظمی نے بخیر و خوبی انجام دئے۔قریب دو بجے رات میں پروگرام انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذ یر ہوا۔

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ ،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا حسین جعفر وہب محمدآبادی،مولانا ممتاز علی واعظ امام جمعہ امامیہ ہال ، نئی دہلی،مولانا اشتیاق حسین سیتا پور،مولانا حیدر عباس پرتا ب گڑھی،مولانا رئیس احمد جارچوی،مولانا جاوید حسین نجفی سمیت علماء و طلباء و مومنین کثیر تعداد میں موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .