۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جشن مطلع النورین بمناسبت طلوع نیرین  رسالتمآبؐ و صادق آل محمد ؑ جامعہ جوادیہ بنارس کا سالانہ قدیم و عظیم الشان طرحی مقاصدہ

حوزہ/ جشن مطلع النورین بمناسبت طلوع نیرین رسالتمآبؐ و صادق آل محمد ؑ جامعہ جوادیہ بنارس کا سالانہ قدیم و عظیم الشان طرحی مقاصدہ

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو،مبارکپور اعظم گڑھ/مثل سالہائے گزشتہ اس سال بھی جشن مطلع النورین بمناسبت طلوع نیرین رسالتمآبؐ و صادق آل محمدؑ زیر صدارت سرکار شمیم الملت حضرت آیۃ اللہ سید شمیم الحسن رضوی دام ظلہ الوارف منجانب طلاب اساتذہ واراکین جامع العلوم جوادیہ ،حوزہ علمیہ جامعہ جوادیہ بنارس کا سالانہ قدیم و عظیم الشان طرحی مقاصدہ بتاریخ ۱۶؍ربیع الاول ۱۴۴۶ھ بروز جمعہ بعد نماز مغربین انعقاد پذیر ہوا ۔اولاً نماز مغربین با جماعت ادا کی گئی بعدہ‘ مقامی و بیرونی شعرائے کرام نے درج ذیل مصرعہ طرح پر بارگاہ رسالت و امامت میں منظوم نذرانۂ عقیدت و محبت پیش کئے۔

برائے قصیدہ :نبوت اور امامت کی ضیانور سحر میں ہے ؍میں ہے

برائے قطعہ: بیان مصطفیٰ ہے اور زبان جعفر صادق ؍جعفر صادق

تصاویر دیکھیں:

جشن مطلع النورین بمناسبت طلوع نیرین رسالتمآبؐ و صادق آل محمد ؑ جامعہ جوادیہ بنارس کا سالانہ قدیم و عظیم الشان طرحی مقاصدہ

یہ محفل مقاصدہ اپنی علمی و ادبی اور مذہبی تہذیب و ثقافت اور شان و شوکت کے اعتبار سے منفرد و ممتاز حیثیت کا حامل ہوا کرتا ہے۔اولاً یہ کہ مدح میں ممدوح کی مناسبت کا خیال رکھا جاتا ہے۔دوسرے یہ کہ شعرائے کرام غیر طرحی قطعہ و کلام نہیں پڑھتے۔تیسرے یہ کہ بغیر ٹوپی کے کرسی پر بیٹھ کے سربرہنہ کوئی شاعر مدح خوانی نہیں کرتا۔تیسرے یہ کہ علماء حضرات زیادہ تعداد میں اپنے اپنے کلام خود پڑھتے ہیں۔چوتھے یہ کہ نعرہ صلوات،نعرہ حیدری ،نعرہ تکبیر،اور سبحان اللہ ،واہ واہ ایسے کلمات ِ داد و تحسین کے علاوہ دیگر نعرہ بازی سے حتی الامکان پرہیز کیا جاتا ہے۔

محفل مقاصدہ میں جن علماءوشعراء نے اپنے اپنے طرحی کلام پیش کئے ان میں سے بعض مشاہیر کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔اور بعض کی تصاویر بھی یہاں نذر ناظرین ہیں:۔

ڈاکٹر مورانوی،جناب اختر اعظمی،پروفیسر عزیز بنارسی،پروفیسر علی اعظمی،ڈاکٹر محمد محمد آبادی،جناب ظفر اعظمی ،جناب عزادار اعظمی،جناب ذوالفقار باقر دہلی، جناب ہلچل اعظمی،ڈاکٹر شفیق حیدر،جناب رضوان عرف Lko،جناب رضی بسوانی،جناب اظہر موہانی،جناب مولانا فیض عسکری،جناب مولانا محسن جونپوری،جناب مولانا ضمیر اعظمی،جناب مولانا دلکش غازی پوری،جناب مولانا ندیم اصغر،جناب مولانا اقبال ایمانی،جناب مولانا دلشاد نجفی،جناب مولانا یوسف بنارسی،جناب مولانا سجاد بھیک پوری،جناب مولانا وسیم اعظمی،جناب مولانا گلزار مولائی،جناب مولانا حیدر عباس،جناب مولانا نقی بنارسی،جناب مولانا عامر بنارسی وغیرہ۔

پروگرام کا آغاز جناب طاہر سلمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مجلس و محفل و مشاعرہ کے ناظم جناب نصیر اعظمی صاحب نے بہترین نظامت فرمائی۔اس موقع پرجناب مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور سمیت پوروانچل کے اکثر علماءو خطباء و ذاکرین اور حوزات علمیہ کے اساتذہ اور مقامی و بیرونی مومنین کرام نے شرکت فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .