ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 22:58
نوگاواں سادات میں جشنِ بتولؑ و جامعۃ المنتظر کے 40 سال مکمل پر سمینار و محفلِ مقاصدہ کا شاندار انعقاد

حوزہ/ نوگاواں سادات میں رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی دختر حضرت فاطمہ زہراؑ کے یومِ ولادت اور معروف دینی درس گاہ جامعۃ المنتظر کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے سمینار اور محفلِ مقاصدہ بعنوان جشنِ بتولؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علما، طلبہ، شعرا اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ادارے کے چالیس سالہ علمی و ادبی سفر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوگاواں سادات/ رسول اکرم محمد مصطفیٰ ؐکی جگر پارہ جناب فاطمہ زہرا ؑ کے یوم ولادت اور نوگاواں سادات کی معروف دینی درس گاہ جامعۃ المنتظر کےیوم تاسیس کےموقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی محفل مقاصدہ اورسمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

خیال رہےکہ بانی جامعۃ المنتظر صد ر العلماء مولانا سید سلمان حیدر مرحوم نے ادارے کےقیام کے ساتھ ساتھ محفل مقاصدہ کا سلسلہ بھی قائم کیا تھا جس کے چالیس سال پورے ہونے پر اس برس خصوصی طور پر سمینار اور جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سابق طلباء و مومنین نے شرکت فرمائی۔تقریب کےپہلے سیشن کے طور پرسمینار منعقد کی گئی جس میں مدرسہ جامعۃ المنتظر سے متعلق طلباء اور علماء کرام نے مقالے پیش کئے۔وہیں شب میںطرحی محفل مقاصدہ بعنوان جشن بتول ؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و بیرونی شعراء کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر،جامعۃ المنتظر کے پرنسپل مولانا سید قرۃ العین مجتبیٰ کی جانب سے مولانا اصغر اعجاز قاسمی کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شیعہ تھیولوجی شعبہ کا صدر منتخب ہونے پرسپاسنامہ بھی پیش کیا گیا جو مولانا غضنفر علی نے پڑھ کر سنایا۔

اس موقع پر مولانا جاوید عباس جولی ، ڈاکٹر ندیم عباس ،مولانا علی شہباز مقالے پیش کئے ۔ سمینار کی نظامت مولانا حسین عباس ہریانوی نے بحسن خوبی فرمائی ۔جامعۃ المنتظر کے متعلم قاری ظفر عباس نے ہدیہ نعت پاک پیش کیا۔

نوگاواں سادات میں جشنِ بتولؑ و جامعۃ المنتظر کے 40 سال مکمل پر سمینار و محفلِ مقاصدہ کا شاندار انعقاد

صدر محفل کے طور پر معروف خطیب ڈاکٹر مرزا شفیق حسین شفق نے عظمت جناب فاطمہ زہراؑ پر خصوصی خطبہ پیش کیا۔اپنے خطبہ صدارت میں مولاناڈاکٹر مرزا شفیق حسین شفق نےجامعۃ المنتظر کے 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شجر ہے جس نے ایک سےبڑھ کر ایک گہر نایاب دنیا علم و ادب کو دئے جو دنیا کےمختلف مقامات پر رہتے ہوئےجامعۃ المنتظر کا نام روشن کر رہے ہیں۔ مولانا مرزا شفیق حسین نے پیغمبر اسلام کا شب معراج عرش اعظم پر جانے کا منظر بیان کیا۔

انہوں نے غرو ر و تکبر کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کبھی نہیں سوچنا چاہئے کہ ہم وہ ہیں کہ جن کےاشارے پر دنیا چلتی ہے ۔ خود کو بڑا ہونے کا غرور کبھی نہیں کرنا چاہئے ، انہوں نے علماء میں غرور نہ آنے پائےاس تعلق سے اللہ کی جانب سے قائم انتظام کے حوالے پیش کئے ۔ جشن بتول کے عنوان سے منعقد اس محفل کی صدارت خادم شبیر نصیر آبادی نے فرمائی اورنظامت کے فرائض معروف شاعر، ادیب ،نقاد ڈاکٹر ناشر نقوی نے بحسن وخوبی انجام دئے۔

جشن کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے آغا اکبر علی کرگلی نے کی ۔ اس موقع پرڈاکٹر نسیم الظفر سنبھلی ،شہزادہ گلریز رامپوری ،ذوالفقار باقر پھندیڑوی ، انجم جعفری کربلائی،آصف جلال بجنوری ، مولانا مقداد رسول پوری ، شہنشاہ بجنوری ، ڈاکٹر احمد میاں زیدی ، کوثر جارچوی ،ڈاکٹر یاسر پھندیڑوی ،تاجدار امروہوی ، اور جون کاظمی کے علاوہ نوگاوا سادات سے تعلق رکھنے والے مقامی شعراء کرام ،انجینئر سلطان،گوہر نوگانوی،مبارک نوگانوی اور جامعۃ المنتظر کے طلباء وغیرہ نے مصرع طرح برائے منقبت ،رحمت کردگار ہیں زہراؑ اور برائے قطع جشن بتول جامعۃ المنتظر میں ہے پر کلام پیش کئے اور سامعین نے داد و تحسین سے نوازہ۔

محفل میں درگاہ عالیہ جوگی پورا کے سابق سکریٹری محمدعباس منا بھائی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔آخر میں جامعۃ المنتظر کے پرنسپل مولانا سید قرۃ العین مجتبیٰ نےسبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha