۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/پاکستان کے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا: اہل بیت کی عظمت کے لئے یہی ایک دلیل بہت ہے کہ ظالم حکمرانوں نے جتنا ان کے ذکر کو روکنا اور دباناچاہا اتنا ہی بڑھتا چلا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ حسن ظفر نقوی نے سفر زیارات کے دوران مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقدہ مجالس سے خطاب کیا جس میں کثیر تعداد میں مومنین اور زائرین کرام نے شرکت کی۔

مولانا نے ان مجالس میں خاص طور پر امامت اور ولایت کے موضوعات کو عنوان قرار دے کر اس کی حقیقی معرفت پر سیر حاصل گفتگو کی۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مشہد مقدس میں تمام مذاہب کے لوگوں کی آمد اور امام رضا علیہ السلام سے اظہارِ عقیدت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اہل بیت کی عظمت کے لئے یہی ایک دلیل کافی ہے کہ ظالم حکمرانوں نے جتنا بھی ان کے ذکر کو مٹانے کی کوشش کی، یہ ذکر اتنا ہی بڑھتا چلا گیا۔

انہوں نے کہا:اہل بیت نے لوگوں کی گردنوں پر نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں پر حکومت کی اور تا قیامت یہ حکومت قائم رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .