۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ شعائر حسینیہ کو باقی رکھنا دین کو باقی رکھنا ہےاورشعائر حسینیہ کی تعظیم تقرب الہی  کے اعلی مراتب میں ہے اس لئےکہ حضرت امام حسین علیہ السلام  کی نھضت مبارک دین الہی کی تعظیم اور امت مسلمہ کی اصلاح کے لئےتھی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں نجف اشرف کے قبائل کےسربراہان اورحضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں پرمشتمل وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئےان سے اپنی پدرانہ   نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں کا شعائر الہیہ کی بقا اوراس کی تعظیم میں بڑا کردارہےاوراس کا اجر بھی عظیم ہےجسکا احصاء نہیں کیا جاسکتا۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ شعائر حسینیہ کو باقی رکھنا دین کو باقی رکھنا ہےاورشعائر حسینیہ کی تعظیم تقرب الہی  کے اعلی مراتب میں ہے اس لئےکہ حضرت امام حسین علیہ السلام  کی نھضت مبارک دین الہی کی تعظیم اور امت مسلمہ کی اصلاح کے لئےتھی۔

اپنی جانب سےآئے ہوئے وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا ان کی پدرانہ نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پرشکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .