۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کلمات نور

حوزہ/ ایرانی مرکز اور آل البیت فاونڈیشن کے تعاون سے آن لائن قرآنی نمایش منعقد کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق آیات قرآن «کلمات نور» کی نمائش میں ۲۵ قرآنی فن پارے شامل ہیں جو ایرانی خطاط علی تن، حسین نوروزی اور پیمان پیروی کے تیار کردہ ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ایرانی سفیر حسن قشقاوی، سفیر ایران ، ثقافتی ایمبیسیڈر، محمد مهدی احمدی، اور آل البیت فاونڈیش کے سربراہ ابوعمار موجود تھے۔

ایرانی ثقافتی نمایندے احمدی نے اس نمایش کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: ان حالات میں جہاں ہر طرف اخلاقی بحران برپا ہے اور فتنوں کا طوفان اٹھ چکا ہے ہمارے رسول(ص)، ائمہ(ع) نے تاکید کی ہیں کہ نجات کا واحد راستہ قرآن کریم سے تمسک ہے اور اسی وجہ سے اس نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

احمدی نے نمایش کے حوالے سے کہا کہ آن لاین نمایش دو مہینے تک جاری رہے گی۔

ابوعمار سربراہ آل البیت فاونڈیشن میڈریڈ نے تقریب سے خطاب میں کہا: قرآن و عترت سے تمسک انسان کی سعادت ہے ۔

انہوں نے ایام ولادت حضرت زهرا(س) اور عشرہ فجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمات اهل بیت(ع) کی پیروی میں انقلاب کامیاب ہوا۔

تقریب کے اختتام پر اس ایڈریس پر کلیک کے ساتھ http://revera.ir/app/proj۱۷/ افتتاح ہوا، نمایش  دو مہینے تک جاری رہے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .